قران اورطب نبویﷺ کا طریق علاج۔ قران اورطب نبویﷺ کا طریق علاج۔ طب نبویﷺ کا طریق علاج فطری ہے قران کریم اس کی اساس اور احادیث مبارکہ اس کی تشریح ہیں۔انسانی صحت پر اسلام کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔اسلام نے سب سے مقدم انسانی صحت کو رکھا ہے جب اس کی صحت وتندرستی کی بات آتی ہے تو اسلام اپنے احکامات میں نرمی کی اجازت دیتا ہے۔سب سے مقدم انسانی صحت کو بحال رکھنا ہے۔کیونکہ صحت کے بگاڑ کے بعد اسے بحال کرنے میں جو وقت اور وسائل خرچ ہوتے ہیں اسلام انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔صحت کے ساتھ ساتھ وسائل کے ضیاع کو بھی روکتا ہے۔ اگر بغور جائزہ لیا جائے تو عبادات اور اسلامی احکامات عین طبی اصولوں کی پیروی معلوم ہوتی ہے جہاں اطباء کا ذہن نہیں پہنچ پاتا وہاں اسلام نے انہیں اصولوں کو عبادات کے ساتھ شامل کردیا ہے تاکہ انسانی صحت کو حتی الوسع برقرار رکھا جاسکے۔ (1)رائج الوقت طرق علاج انسانی صحت کی طرف اس وقت متوجہ ہوتے ہیں جب وہ خراب ہونے لگے یا بیماری طوالت پکڑ لے خود انسان بھی جب تک اس کا بس چلتا ہے بگڑتی صحت کی طرف خود بھی توجہ نہیں دیتا جب قویٰ جواب دے جائیں اس وقت اپنے آپ کو بیمار سمجھتا ...