Posts

Showing posts from November, 2020

حجامہ کی اہمیت.The importance of the barber..أهمية الحلاق

Image
  حجامہ کی اہمیت The importance of the barber أهمية الحلاق 20 الحجامہ حجامہ مسنون طریق علاج ہے جسے عرب لوگ بہت زیادہ پسند کرتے ہیں ۔اس کی افادیت کے پیش نظر دنیا کے کئی ایک ممالک میں اسے رائج کردیا گیا ہے۔پاک و ہند میں اس کا زیادہ رواج نہیں اس لئے لوگ حجامہ کے نام سے خوف ذدہ ہوجاتے ہیں، حجامہ ایک موثر اور مختصر دوارانیہ میں کیا جانے والا علاج ہے جسے معمولی خرچ پر ایک سمجھ بوجھ رکھنے والا معالج کسی بھی جگہ اور کسی بھی موسم میں کرسکتا ہے۔حجامہ کے فوائد و ذود اثری کا حال اگر لوگوں کو معمول ہوجائے تو اس سستے اور فوری علاج کو اپنانے میں تساہل سے کام نہ لیں۔لوگ بھاری بھرکم رقم آپریشن کے لئے دیدیتے ہیں وہاں کون کتنی مہارت رکھنے والا معالج آپریشن کررہا ہے ؟ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔آپریشن کے نام پر لوٹ کھسوٹ کا جو بازار ہر گلی محلہ میں لگاہوا ہے، خدا کی پناہ جوکام نارمل انداز میں معمولی ادویات سے کئے جاسکتے ہیں انہیں رقم اینٹھنے کے چکر میں قربانی کا بکرا بنا دیا جاتا ہے۔اگر یہی سلسلہ رہا تو ایک وقت ایسا بھی آئیگا جب لوگوں کو دو حصوں میں تقسیم کرنا پڑے۔ایک حصہ ان لوگوں کا ہوگا جن کے