آٹے کا چھان/چوکر کے طبی فوائد(5)دوائے مستعملہ کا استعمال 13۔قسط۔۔Flour sifting / medical benefits of bran (5) Medication use 13-installment۔۔الفوائد الطبية لغربلة الدقيق / النخالة (5) استخدام الدواء 13 دفعة۔

 آٹے کا چھان/چوکر کے طبی فوائد(5)

دوائے مستعملہ کا استعمال 

13۔قسط

 Flour sifting / medical benefits of bran (5) Medication use 13-installment

 الفوائد الطبية لغربلة الدقيق / النخالة (5) استخدام الدواء 13 دفعة

 

الفوائد الطبية لغربلة الدقيق / النخالة (5) استخدام الدواء 13 دفعة


دوائے مستعملہ کا استعمال
13۔قسط
حررہ عبد فقیر۔حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ لاہور
آٹے کا چھان/چوکر کے طبی فوائد(5)
راقم الحروف کے تجربات میں یہ بات آئی ہے دوچار مریجوں نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔اگر کسی کے گڑ قسم کے پھوڑے ہوں جودردناک ہوتے ہیں۔پکتے بھی نہیں پھوٹتے بھی نہیں،رات کے وقت زیادہ تکلیف دیتے ہیں ان کے آٹے کا چھان لیکر اس میں ٹھوڑا سا سہاگہ سفیدملاتاہوں تھوڑا سا پانی ڈال کر آگ پر گرم کرکے پھوڑے کے مقام پر بندھواتا ہوں۔نہ پکنے والا پھوڑا بہت جلد پک کر پھوٹ جاتا ہے۔اور دردناک مواد بہہ نکلتا ہے۔
اسی طرح کچھ زخم ناسور قسم کے ہوتے ہیں جن میں پیپ /ریشہ بہتا رہتا ہے۔اس کے لئے آٹے کا چھان لیکر اس میں معمولی سی پھٹکڑی ملاکر تحورے سے پانی میں پکاتا ہو کہ حلوے کی مانند ہوجائے۔پھر اسے زخم پر بندھواتا ہوں۔اس سے گلا سڑا مواد نکل کر زخم صاٖ ہوجاتاہے۔اور بہنا بند ہوجاتا ہے۔
نظام ہضم کے لئے۔
کچھ عرصہ پہلے یہ تجربہ کیا تھا کہ قبض اور نطام اخراج کی خرابی کے مریضوں کو آٹے کا چھان توے /کڑاہی میں ڈال کر بھون کر نیم سرخ کرلیتا ہوں۔پھر نیم گرم اسے خوب کوٹتا ہوں جب باریک ہوجائے تو اس میں ذائقہ بدلنے کے لئے نمک یا چینی شامل کردیتا ہوں۔کھانے کے ایک/آدھا گھنٹہ بعد نیم گرم /تازہ پانی سے کھالاتا ہوں۔قبض پیٹ کی گڑ گڑا ہٹ۔پیٹ کا بھاری رہنا۔گھٹی ڈکاریںآنا۔قے اور متلی میں بہت مفید نتائج کا حامل نسخہ ہے۔
دانتوں کی صفائی۔
اگر مناسب مقدار میں آٹے کا چھان لیکر اسے بھون لیا جائے اور اس میں نمک شامل کردیا جائے۔تو منجن تیار ہے۔بوقت ضرورت منجن کی جگہ دانتوں پر ملیں۔دانتوں میں چمک پیدا ہوجاتی ہے۔میل صاف ہوجاتا ہے۔خون آنے میں مفید ہے۔کچھ عرصہ استعمال کرنے سےخون پیپ ریشہ بند ہونے کے ساتھ ساتھ گرم ٹھنڈا لگنے والی حساسیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔
اگر کسی وجہ سے گلے میں خراش پیدا ہوجائے۔یا کھانا نگلنے میں دشواری محسوس کریں تو آٹے کا چھان لیکر سوجی کی طرح بھون کر اس مین حسب ذائقہ نمک یا شکر شامل کرکے پان کی طرح چبائیں،راحت ملے گی۔
انگلیوں کی تکلیف۔
کچھ لوگوں کی انگلیاں خراب پانی میں ڈالنے کی وجہ سے یا موسم برسات میں خراب ہوجاتی ہیں ان میں تکلیف ہوتی ہے۔ناخن کے پاس ابھار سا آجاتا ہے۔آٹے کا چھان لیں۔اسے پانی میںابالیں۔انگلیوں کی ٹکور کریں۔اگر ضرورت محسوس کریں تو نیم گرم تیل کی مالش کریں،انشا اللہ بہت فائدہ ہوگا۔


Comments

Popular posts from this blog