اونٹ کا گوشت /دیگر اجزاء کے40 طبی فوائد۔40 medical benefits of camel meat / other ingredients۔40 فائدة طبية من لحم الإبل / مكونات أخرى
اونٹ کا گوشت /دیگر اجزاء کے40 طبی فوائد
40 medical benefits of camel meat / other ingredients
40 فائدة طبية من لحم الإبل / مكونات أخرى
اونٹ کا گوشت /دیگر اجزاء کے40 طبی فوائد
تحریر:
حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی:سعد طبیہ کالج کاہنہ نو لاہور
عید قربان کے سلسلہ میں لکھے گئے قسط وار مضامین۔
پہلی قسط۔۔اونٹ کے گوشت کے فوائد۔
دوسری قسط۔۔بکرا چھترا۔دنبہ کے طبی فوائد
تیسری قسط:۔۔گائے بھینس وغیرہ
۔اونٹ ایک جانا پہچانا جانور ہے ۔اس وقت دنیا میں تقریباً 14کروڑ اونٹ ہونگے ان کی کثیر تعداد شمالی افریقہ ،مشرق وسطیٰ،لاطینی امریکہ ،ایشیا اور صحرائی علاقوں میں پائی جاتی ہے ۔پہلے اونٹ عرب ریگستانی علاقوں میں نقل و حرکت او ر مال برداری کے کام آتے تھے۔اونٹ کے گوشت کی اہمیت اور افادیت کی وجہ سے عرب ممالک خصوصاًشام اور قاہرہ میں باقاعدگی سے ذبح کیا جاتا ہے۔۔خلیجی ممالک میںاس کا گوشت پارٹیوں اور شادی بیاہ میں کھایا جاتاہے ،دنیا کے بیشتر ممالک میں اس کا گوشت بہت شوق سے کھایا جاتا ہے ۔اب پاکستان میں بھی اتوار بازاروں میں اونٹ کا گوشت دستیاب ہے ۔
گوشت کے طبی فوائد
(1)اونٹ کا گوشت دوسرے لال گوشت یعنی بکرا،دنبہ اور گائے کے گوشت سے زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔
(2)اونٹ کا گوشت نمونیا ،(3)تیزابیت اور جلن سے بچاتا ہے۔
(4) دل کی نالیوں کی حفاطت کرتا ہے ۔
(5) پرانے بخار،(6)کالا یرقان(7) ،ہیپاٹائٹس ،(8)کندھوں کے درد میں مفید ہے ۔
(9)اونٹ کا گوشت معدنیات،حیاتین ،پوٹاشیم ،کیلشیم،فاسفورس سے بھرپور ہوتا ہے
(10)،جسم میں ہمیوگلوبن خون بناتا ہے جس میں رطوبت فراہم کرتا ہے(11) اور زہریلے مادوں کے اخراج کیلئے فائدہ مند ہے ۔
(12)ریسرچ کے مطابق اس میں وٹامن سی ،بی اور آئرن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ،
(13)آنکھوں کی بینائی کیلئے بھی اس کا گوشت بھی مفیدہے ،
(14)اس کی یخنی چشم آشوب کیلئے بہترین نسخہ ہے ،
(15)اونٹ کا گوشت پھیپھڑوں میں وٹامن سی سے بخار کو کم کر کے وقت مدافعت کو بڑھاتا ہے ،
(16)جوڑوں کا درد اور(17) دمہ کے انفیکشن کو روکتا ہے ۔
(19)بڑے گوشت کی جگہ اس کا گوشت زیادہ مفید اور جسمانی فوائد سے بھرپور ہے اور لوگ جو گوشت نہیں کھاتے اس کیلئے یہ بہترین غذا ہے ۔
(20)امریکہ اور جرمنی میں لوگ وزن کم کرنے کیلئے اونٹ کا گوشت استعمال کر تے ہیں۔
(21)پیشاب کی جلن والوں کے لئے اونٹ کا گوشت فائدہ مند ہے۔
(22)تقویت باہ کے لئے بہت مفید ہے
(23)بواسیر کے موہکوں پر اونٹ کی چربی کا لیپ بہت فائدہ مند ہے فورا جلن اور درد کا خاتمہ کرتی ہے۔
(24)اگر اونٹ کی چربی جوڑوں کے درد مالش کریں۔سخت جوڑ نرم ہوجاتے ہیں۔
(25)قاہرہ (مصر)کے نیشنل ریسرچ سنٹر کی ایک تحقیق کے مطابق اونٹ کا گوشت امراض دل میں بہت فائدہ مند ہے۔
(26)اونٹ کا گوشت کم چربیلا ہونے کی وجہ سے موٹے لوگوں کے وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے۔
(27)جن لوگوں کی سماعت کم ہوجائے وہ ونٹ کا پیشاب کے قطرے کانوں میں ڈالیں۔سماعت بحال ہوجائے گی۔
(28) دودھ کے طبی فوائداونٹ کا دودھ معدے کے السر سے بچاؤ کا قدرتی ذریعہ ہے۔میرے مطب کا ایک نسخہ ہے جسے معدہ کے درد اور معدہ کے زخموں کے لئے استعمال میں لاتا ہوں۔ اونٹ کا دودھ لیکر اس میں شیشہ نمک ڈال کر پکاتا ہوں جب کھویا بن جائے۔تو بھاپ پر یا دھوپ میں خشک کرکے محفوظ الہوا شیشی میں رکھ لیتا ہوں ۔جب معدہ درد۔یرقان۔پتھری والا مریض آتا ہے تو اسے تین ماشہ کی مقدار میں کھلاتا ہوں۔تڑپتا ہوا مریض اسی وقت سکون محسوس کرتا ہے۔
(29) اور گلہ بان اونٹ کے دودھ پر اکتفا کر کے ایک مہینے زندہ رہ سکتا ہے ۔جہاں اس کا دودہ بہت زیادہ لذیذ اور فائدہ مند ہے وہیں اس کے گوشت کے انگنت فوائد ہیں ۔
(30)امراض دندان کا ایک مرب نسخہ۔
اونٹ کی نلی والی ہڈی لیکر یعنی گوشت کھانے کے بعد جو نلی والی ہڈی بےکار ہوجاتی ہے ۔لیکر اس میں کھانے والا نمک بھر کے کسی طریقے سے جلالیں ۔اگر کپڑوتی کرکے کسی برتن میں جلائیں تو مناسب رہے گا ۔ جب ہڈی جل جائے تو نمک سمیت باریک پیس کر محفوظ کرلین ۔امراض دندان کے لئے اکیسر تیار ہے۔اسے صبح و شام دانتوں پر ملیں کچھ دیر ٹہریں اس کے بعد نیم گرم پانی سے کلی کرلیں۔۔ ماسخورہ۔پائیورہ۔دانتوں کی حساسیت۔پیپ ریشہ۔دانتوں کا درد کرنا۔یا پھر دانتوں کا بھرجانا۔کھوڑ وغیرہ میں بھروسہ کا نسخہ ہے
(31)اہم کا ازالہ۔۔۔کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اونٹ کی ہڈی رکھنے سے جادو اثر نہیں کرتا۔۔لیکن اس بارے میں ہمارا کوئی تجربہ نہیں ہے۔
(32)اگر کسی کو بلغمی دمہ کا مرض ہوتو اونٹ کی اوجری کھانے سے افاقہ ہوتا ہے۔
(33)اونٹ کی کھال کے جوتے پہننا شوگر یا پائوں کی انگلیوں کی فنگس سے نجات کا سبب بنتا ہے۔
(34)ایسے زخم جن سے پیپ /ریشہ وغیرہ بہتا ہو۔اونٹ کی کھال جلاکر بطور مرحم لگانا زخم کو ٹھیک کرتا ہے۔
(35)کمزور معدہ والوں کو اونٹ کی یخنی بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔
(36)اونٹ کی اوجری بطور یخنی پینا۔جسم سے صفراوی مواد کے اخراج کا سبب بنتا ہے۔
(37)اونٹ کا گوشت نمکین ہوتا ہے۔اس لئے عضلاتی سختی کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
(38)استسقاء کے مریض۔اونٹ کے جسم کا کوئی بھی حصہ کھائیں انہیں شفاء ملے گی۔
(39)جن عورتوں کے رحم میں پانی تھیلیاں ہوں وہ اونٹ کے گوشت کا جرور استعمال کریں۔
(49)ہاتھ پائوں کی جلن میں اونٹ کی چرضی سے ھاصل کردہ تیل کی مالش کریں۔
(40)بلڈ پریشر کے اونٹ کا گوشت نقصان دیتا ہے
Comments
Post a Comment