منتخب التواریخMuntakhab ut Tawareekh By Mulla Abdul Qadir Badayuni

 منتخب التواریخ

 Muntakhab ut Tawareekh By Mulla Abdul Qadir Badayuni

Read Online

Vol 01     Vol 02،03

 

 

Download Link 1

Vol 01(9MB)      Vol 02,03(14MB)

 

 

منتخب التواریخ اکبری عہد کے مورخ ملا عبد القادر بدایونی (پیدائش: 5 اگست 1540ء– وفات: 5 نومبر 1605ء) کی فارسی تالیف ہے، جس میں مؤلف نے سلطنت غزنویہ کے بانی امیر ناصر الدین سبکتگین کی تخت نشینی (377ھ/ 977ء) سے لے کر 1004ھ یعنی عہد اکبری کے 40 سال تک کے واقعات درج کیے ہیں۔ اس کتاب کے مخطوطات برٹش میوزیم اور ہندوستان کے مختلف کتب خانوں میں موجود ہیں۔ اس کتاب کے مشمولات پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مؤلف نے مختلف تواریخ کا مطالعہ کر کے آسان زبان میں ان کا خلاصہ بیان کر دیا ہے اور بکھری ہوئی معلومات کو یکجا کر دیا ہے۔

تاریخ

کتاب کی ابتدا 999ھ/ 1590ء کے اوائل میں کی گئی[1] اور یہ کتاب تقریباََ 5 سال کی مدت میں ماہِ صفر 1004ھھ  مطابق اکتوبر 1595ء میں تکمیل کو پہنچی۔ منتخب التواریخ کا آغاز 377ھ/ 977ء سے ہوتا ہے اور اِس کا اختتام جمعہ 7 ربیع الاول 1004ھ مطابق 10 نومبر 1595ء پر ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ 627 قمری سالوں اور 618 شمسی سالوں کی تفصیلی تاریخ ہے۔

سبب تالیف و تصنیف

ملا عبدالقادر بدایونی خود اِس تصنیف کی وجہ تالیف سے متعلق لکھتے ہیں کہ:

بنی نوعِ انسان کے اِس دعاگو عبدالقادر بن ملوک شاہ بدایونی نے 999ھ کے اوائل میں حضرت خلیفہ زماں ظل اِلہٰی اکبر بادشاہ کے حکم کی تعمیل میں انتخابِ تاریخ کشمیر کا ہندی سے فارسی زبان میں ترجمہ کرنے سے فراغت پائی۔ مجھے چونکہ بچپن سے بڑھاپے تک اِس علم تاریخ سے اُنسیت رہی ہے، اِس لیے اِس عرصہ میں کوئی وقت ایسا نہیں گزرا کہ میں اِس علم کے مطالعہ یا تحریر میں مشغول نہیں رہا، خواہ اپنی رغبت سے تھا یا کسی دوسرے کے حکم کی تعمیل میں، چنانچہ با رہا میرے دل میں آیا کہ دارالسلطنت دہلی کے بادشاہوں کے بارے میں اِختصار سے کچھ لکھا جائے یعنی ابتدائے اسلام کے زمانہ سے لے کر اِس زمانِ تحریر تک مختصراً لکھا جائے تاکہ ہر بادشاہ کے احوال کی وہ ایک ایسی اجمالی یادداشت ہو جو احباب کے لیے تذکرہ کا کام دے اور اربابِ بصیرت کی نظر میں اُسے تبصرہ کی حیثیت حاصل ہو

Comments

Popular posts from this blog