پودینہ کے عجیب و غریب خواص و فوائد از حکیم محمد یونس شاہد میوMint Strange properties and benefits of نعناع غريبة خصائص وفوائد


 پودینہ کے عجیب و غریب خواص و فوائد 

از حکیم محمد یونس شاہد میو

Mint Strange properties and benefits of

نعناع
غريبة خصائص وفوائد

پودینہ
از حکیم محمد یونس شاہد میو
تعارف۔
پودینہ ایک مشہور اور نہایت خوشبودار پودا ہے جس کی جڑیں زمین پر پھیلتی ہیں،یہ قصبوں ، دیہاتوں اور شہروں میں ہرجگہ عام ملتاہے ،خوشبو کے لئے عام پر سالن چٹنی میں ڈالا جاتا ہے ، اس کا پودا کبھی سیدھا اور کبھی زمین پر پھیلا ہوا ہوتا ہے،تین فٹ تک لمبا دیکھا گیا ہے اس کے پتے بغیر ڈنڈی کے ہوتے ہیں،شکل میں لمبے اور دونوں کناروں سے تنگ ہوتے ہیں اور بعض اوقات پیندے کی طرف سے چوٹی کی نسبت چوڑے ہوتے ہیں اور انڈے کی شکل کے مشابہ ہوتے ہیں یہ پتے دندانہ دار ہوتے ہیں ،اس کے پھول کثیر تعداد میں نکلتے  ہیں نمناک مقامات پربہت پھلتا پھولتاہے۔
مزاج کے لحاظ سے غدی عضلاتی ہےmint peppermantمغضج،مواد غلیظہ ، محلل، جاذب، محمر، قاتل کرم ،دافع مسکن درد،مدرحیض،کاسر ریاح،آنتوں میں سدے کے لئے حقنہ کیا جاتا ہے ، مقوی معدہ،معرق،محافظ حرارت عزیزی،ضعف معدہ درد شکم ،نفخ شکم ، ضعف اشتہا میں بکثرت استعما ل کیا جاتا ہے ،سردی کی وجہ یا ہیضہ سے تشنجی کیفیت پیدا ہوجائے تو اس کا پانی پلانے سے مریض کی پیاس ختم ہوکر تازگی آجاتی ہے۔ کان ناک کے کیڑوں کو مارنے کے لئے اس کے پتوں کا رس ٹپکاتے ہیں،محمر ہونے کی وجہ سے ابٹنوں میں شامل کیا جاتا ہے ، شافہ کرنا مدر حیض ہے۔غلیظ بلغم کو رقیق کرکے خارج کرتاہے ۔
پودینہ کا کیمیائی تجزیہ
جدید لبارٹریز میں پودینہ کا تجزیاتی نتیجہ کچھ یوں برآمد ہوا ہے فی100 گرام ۔ پروٹین4.8 ملی گرام،چکنائی6.55ملی گرام،کاربوہائیدریٹس(نشاشتہ دار شکری مواد) 8.55 گرام معدنی نمکیات1.6گرام۔کیلشیم255ملی گرام۔فاسفورس85ملی گرام۔ فولاد 15.6 ملی گرام۔رائیو فلیوین5.14ملی گرام حیاتین الف2755 آئی یو(بین الاقوامی اکائی) حیاتین ب5.55ملی گرام۔حیاتین ج 850ملی گرام۔ 57کلوریز (حرارے)تونائی ہو تے ہیں(قدرتی خزانوں سے علاج ص37)
قانون:
خوشبو ایک ایسا احساس ہے جو گرمی کی نشان دہی کرتا ہے کیونکہ سردی سے اشیاء منجمد ہوتی ہیں اور تری گرمی سے اشیاء متعفن ہوتی ہیں گرم تر اشیاء میں خوشبو ہوتی ہے۔ مشاہدہ بتلاتا ہے کہ گرم کھانے میں جو خوشبو و لذت ہوتی ہے ٹھنڈا ہونے پر وہ چیز زائل ہوجاتی ہے ،کھانا وہی ہوتا ہے لیکن وہ لذت و ذائقہ اس میںموجود نہیں ہوتی کیونکہ گرمی خشکی کی موجودگی میں پیدا ہونے والی کیفیت مفقود ہوجاتی ہے اس لئے خوشبو بھی ساتھ چھوڑ جاتی ہے۔
حشرات الارض کے زہروںکا تریاق
بچھو بھڑ کے کاٹے پر لیپ کرنے سے زہر جذب کرکے دردکو تسکین دیتا ہے ۔اس کا عرق بھی کشید کیا جاتا ہے۔سفوف ہاضم کا خاص جزو ہے۔ پودینہ کھانے سے خوشبو دار ڈکارا ٓتی ہے جو کھائے پئے کو ہضم کرنے کی علامت ہوتی ہے۔
قہوہ اجوائن و پودینہ
ریاح و گیس کو خارج کرتا ہے ،ہیضہ میں اس سے بڑھ کر شاید ہی کوئی چیز نفع بخش ہوگی ،معدہ کی خشکی بھوک کمی کو دور کرکے اشتہائے طعام بڑھاتا ہے، کھایا پیا خوب ہضم ہونے لگتا ہے خوراک کے جزو بدن ہونے کی وجہ سے چہرے کا رنگ نکھر آتا ہے۔خشکی یا رطوبت کی زیادتی کی وجہ سے بند شدہ حیض کو کھول کر لاتا ہے۔گردے مثانے کی پتھریوں کو ٹوڑ کر خارج کرتا ہے، بھس ڈکار یعنی خالی پیٹ اونچی آوازسے ڈکاریں آنا شروع ہوجاتی ہیں یہ ضعف معدہ یاH.C.l Lavelکم ہوجانے کی وجہ سے ہوتا ہے اس قہوہ میں لیموں نچوڑ کر پینے سے یہ عارضہ ختم ہوجاتا ہے ۔یہ فوائد سرد خشک مزاج والوں کے لئے ہیں لیکن گرم مزاج والوں کو ضعف قلب کا سبب بنتا ہے۔مادہ منویہ کوپتلاکرکے سرعت کا سبب بنتا ہے۔رحم و گردوں کی سوزش میں اضافہ کا سبب بنتا ہے۔جن لوگوں کومعدہ کی جلن اور السر کی شکایت ہووہ اس سے پرہیز کریں، اس سے پٹھے درد کرنے لگتے ہیں،اگر اس میں لیموں کا رس نچوڑ لیا جائے تو اثرات میں اضافہ اور نقصان میں کمی ہوجاتی ہے۔
چہرہ کی شادابی
پودینہ کے استعمال سے جلد کے اندر رکے ہوئے فضلات خارج ہوجاتے ہیں ۔کیل مہاسے خارش،داغ دھبے وغیرہ ختم ہوجاتے ہیں،اس کے عرق یا جوس سے متأثرہ مقام کو دھونا فوائد کا سبب ہے اگر پودینہ کی چائے بناکر استعمال کی جائے تو بدہضمی،سانس کی نالی کی سوجن (برنکل ٹس) درد سر،کھانسی و زکام دور ہوجاتے ہیں۔یہ چاہئے بہت لذیذ و خوشبو دار ہوتی ہے۔دن بھر کی تھکن کے بعد ایک کپ جسم کی تھکن دور کو ختم کردیتا ہے۔اس چائے سے گیس کی میں فوری آرام آجاتا ہے۔یہ چائے آنتوں کو صاف کرتی ہے جس کی وجہ سے ناگوار بو آنے کی شکایت ختم ہوجاتی ہے ۔
حشرات الارض سے حفاظت
پودینہ میں ایک خاص جوہر ہوتا ہے جو بھڑ مکھی مچھر کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھتا ہے، جب مچھر تنگ کریں تو پودینہ کے پانی سے جسم کے ننگے حصوں کو تر کریں یا ویزلین وغیرہ میں ملاکر مل لیں انشا اللہ حفاظت رہے گی۔
متلی اور معدہ کی خرابی کے لے
پودینہ کے جزو مؤثرہ معدہ کے افعال کو تیز کرکے صحت و تندرستی کا سبب بنتا ہے۔اگر کسی کو قے متلی پیاس کی زیادتی میں پودینہ کو پانی میں ابال کر پینے سے قے اور دست ٹھیک ہو جا تے ہیں،ہیضہ کے مریض کو پودینہ کا پانی پلانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے، معدہ میں ہونے والے انفیکشن کو روکنے کے موثر ذریعہ ہے۔اس کے علاوہ جسم میں کم ہونے والی پانی کی مقدار کو پورا کرنے کا موثر ذریعہ ہے، دست اور قے اعصابی تحریک مشینی تحریک کا نتیجہ ہوتے ہیں اس تحریک میں جسم سے پانی کا ضرورت سے زیادہ اخراج شروع ہوجاتا ہے اگر پانی کی مقررہ مقدار کم ہوجائے تو جسمانی طور پر کئی تکلیف دہ علامات سر اٹھالیتی ہیں جو  بذات خود تکلیف دہ عمل ہوتا ہے پودینہ عرق کی صورت میں ہو یا قہوہ بناکر پلایا جائے اس کے کیمیائی اثرات فورا سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں ۔
عرق پودینہ
پودینہ کے پتے جس قدر چاہیں لیکر چھ گنا پانی میں ڈال کر عرق کشید کریں عمومی طور پر ایک کلو پودینہ سے بارہ سے پندرہ بوتلیں اچھی والی کشید کی جاسکتی ہیں۔بوقت ضرورت اس عرق سے75گرام پلادیںفوائد میں مقوی معدہ ہے ہاضمہ مضبوط کرتا ہے۔پیٹ کے بخارا ت کو خارج کرتا ہے۔بچوں کے پیٹ درد میں حسب عمر دو چار قطروں سے لیکر ایک دو چمچ دیا جاسکتا ہے۔
شربت پودینہ
انار کے دانوں سے نچوڑا ہوا جوس ایک حصہ۔تازہ پودینہ آدھا حصہ۔دونوں کے برابر چینی۔سب ملاکر آگ پر پکائیں جھاگ اتارتے جائیں۔جب شربت کا قوام تیار ہوجائے تو اتار کر ٹھنڈا ہونے پر محفوظ کرلیں۔یہ شربت حرارت معدہ ،بھوک نہ لگنا۔بھوک کم لگنے میں بہت اعلی فوائد کا حامل ہے۔ جسم سے فاضل اور غیر ضروری مواد خارج کرتا ہے معدہ کی کارکردگی میں اضافہ کا سبب بنتاہے۔
ہچکی
طبیب لوگ کہتے ہیںاگر کسی کو ہچکی لگ جائے تو پودینہ کے پتے گڑ یا شہد میں ملاکر چوسنے اورچبانے سے ہچکی بند ہوجاتی ہے۔النعناع نافع الفواق(مطالع المبدور منازل السرور صفحہ157)
پودینہ کی چائے
ڈاکٹر امین روویحۃ لکھتے ہیں’’شائی النعناع مفید فی جمیع حالات اضطراب الھضم‘‘کہ پودینہ کی جائے ہاضمہ سے تعلق رکھنے والے تمام امراض میں مفید ہے(التداوی بالاعشاب صفحہ372)
پودینہ سے رنگ کا نکھار
اگر روزانہ پودینہ کو مناسب مقدار میں ابال کر یا پیس کر کھالیا جائے تو رنگ نکھر جاتا ہے اور چہرہ بارونق ہوجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پودینہ جسم سے ردی فضلات کو پیشاب کی راہ خارج کردیتا ہے ۔گردوں کی صفائی بہتر انداز میں ہوجاتی ہے ریگ آنے بار بار پتھری بننے کے سبب کو دور کردیتا ہے۔
وبا اور موسمی امراض سے نجات
برسات اور مرطوب مقامات پر جہاں انسانی صحت پر منفی اثرات رونما ہوتے ہیں وہیں پر حشرات الارض کی بھی کثرت ہوجاتی ہے۔مچھر، مکھیاں، ٹڈیاں، گھٹمل۔کثرت سے نمودار ہونا شروع ہوجاتے ہیں گو یہ قدرت کا فطری قانون ہے پانی اگر کسی مقام پر جمع ہوجائے اس میں تعفن بڑھنے سے کیڑے مکوڑے جنم لینا شروع ہوجاتے ہیں لیکن یہ جانور انسانی صحت کے لئے تکلیف دہ ہوتے ہیں،پودینہ قدرت کا وہ تحفہ ہے جو اُن کے اثرات کو رفع کردیتا ہے ۔یہ چیزیں گندگی میں ابھرنے والے تعفن سے پیدا ہوتی ہیں اور پودینہ تعفن کو دور کرتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ تعفن سے پیدا نے والے جانوروں اور امراض کا تریاق ہے۔  رُکے اور تعفن ذدہ اشیاء کے اثرات کو دور کرکے صحت مند اثرات مرتب کرتا ہے، پودینہ میں جوہر لطیف ہوتا ہے جسے طبی دنیا میں اعلی صفات کی حامل دوا تسلیم کیا جاتا ہے ۔اسے ست پودینہ کہا جاتا ہے اس میں تیز بو ہوتی ہے ،بند ناک کو کھولنا۔سانس کی تنگی دورکرنا۔ہاضمہ کے عمل کو موثر بنانے اور دردناک مقامات پر ملنے سے فوری اثرات مرتب کرتا ہے۔عمومی طورپر اکثر ویکس فارمولوں کی جان ہے۔
امرت دھارا
مشہور عام نسخہ ہے۔ہوالشافی:ست پودینہ۔ست اجوائن۔کافور ہموزن لیکر کسی شیشی میں ڈال دیں معمولی سی گرمایش انہیں تیل میں تبدیل کردیگی۔امرت دھارا آپ کے ہاتھ میں ہے۔دردناک مقامات پر ملنے سے فورا راحت ملتی ہے۔آئیوڈیکس اور باموں کا جزو اعظم ہے ۔فوائد کے لئے بڑی طبی کتب کی طرف رجوع فرمائیں۔
پیٹ در کا چورن
 ہوالشافی:پودینہ ۴ گرام سونف آدھا چمچ اجوائن آدھا چمچ حسب ذائقہ کالا نمک شامل کریں سب کو باریک پیس لیں اس سفوف سے دو چٹکیاں گرم پانی سے کھلائیں ۔بھوک کی کمی ۔ پیٹ درد۔ڈکاریں آنا قبض وغیرہ میں کام دینے والی چیز ہے کم خرچ بالا نشین۔
لذیذ چٹنی کے بے شمار فوائد
سبز پودینہ،ادرک یا سنڈھ۔انار دانہ ہموزن لیکر چٹنی بنالیں۔اگر ہم وزن لہسن بھی ملالیں تو بہت مفید رہے گا،کھانے کے ساتھ ایک سے دو چمچ کافی ہیں ۔فوائد کے لحاظ سے گرم تر ہے دل امراض میں مبتلا لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔الرجی معدہ کی تکالیف،سانس کی تنگی درد دل۔دمہ ،ناک کا بند ہونا،سینے کی جکڑن،خون کے گاڑھے پن میں بہت موثر و لاجواب ہے۔کولسٹرول کا جانی دشمن ہے۔چھوٹے یا بڑے جوڑوں کے درد میں فائدہ مند اور نفع بخش ہے۔جو لوگ چند قدم چلنے سے سانس پھول جانے کی بیماری میں مبتلا ہیں اس چٹنی کے استعمال سے اپنی بیماری کا علاج کرسکتے ہیں۔یہ غذائی و خوراکی نسخہ ہے اگر چند دن مسلسل استعمال کر بھی لیا جائے تو کچھ نقصان نہیں ۔
 کاسر ریاح اورمدرحیض
پودینہ کاسر ریاح ہے جب عضلاتی اعصابی تحریک کی وجہ سے پیٹ میں اپھارا آجائے ریاح جمع ہوجائیں تو پودینہ انہیں خارج کرکے راحت دلاتا ہے بلکہ انکی پیدائش روک دیتا ہے ۔ یہ محلل عضلات ہے اگر رائی کے ساتھ اس کا فرجہ استعمال کیا جائے اعلی درجہ کامدر حیض ہے ۔ یہی نہیں اگر کسی وجہ سے حامل عورت شیدید تکلیف میں ہو اور جان کے لالے پڑجائیں تو اس طریقہ سے اسقاط حمل کیا جاسکتا ہے۔
عرق پودینہ۔
برگ پودینہ آدھا کلو کو آٹھ کلو پانی میں ملاکر قرع انبیق کے ذریعہ سے6بوتل عرق کشید کرلیں۔ایک سے دو تولہ کھانے کے بعد پی لیا کریں۔یہ عرق غدی عضلاتی اثرات کا حامل ہے زچہ بچہ کو اپھار ہوجائے تو اس کے چند قطرے پلائیں ماں کو دو سے چار چمچ پلائیں ۔اس کے علاوہ گیس اپھارے کے مریض کسی بھی عمر کے کیوں نہ ہوں بے دھڑک استعمال کرسکتے ہیں جن لوگوں کے ہاضمے ہر وقت خرابی کا شکار رہتے ہوں یا انہیں خوراک اثر نہیں کرتی ان کے لئے ایک نعمت ہے۔بد ہضمی قبض گیس اور پیٹ کے بڑھنے میں بہترین فوائد کا حامل عرق ہے۔ہر گھر کی ضرورت کم خرچ بالا نشین  ہے
گنٹھیا اور یورک ایسڈ کا خاتمہ۔
یورک ایسڈ سے لوگ گھبرائے پھرتے ہیں اللہ کی بہت سی نعمتوں کو ڈر کی وجہ سے ہاتھ تک نہیں لگاتے۔پرہیز کا نقاب ہمہ وقت ان کے چہرے پر آویزاں رہتا ہے۔ایک سستا ترین نسخہ حاضر خدمت ہے۔سوڈا بائیکارب ایک کلو لیکر اس میں ست پودینہ تین تولہ شامل کردیں۔مقدار خوراک ایک ماشہ مزاج طبیعت اور موسم کے مطابق کم زیادہ کرسکتے ہیں مزاج کے اعتبار سے گرم تر ہے۔یومیہ ایک سے دو خوراکیں کافی ہیں انشا للہ چند یوم میں مرج گنٹھیا اور یورک ایسڈ ختم ہوجائیں گے دوبارہ یہ مرض نہیں ہوتے۔
روحانی عمل
سعد بن ابی وقاص، حضرت خولہ بنت حکیم سلیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا جو شخص (سفر میں) کسی جگہ اترے تو یہ کلمات أَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يَضُرَّهُ شَيْئٌ (میں مخلوق کے شر سے اللہ کے تمام کلمات کی پناہ مانگتا ہوں) پڑھ لے تو اسے وہاں سے روانہ ہونے تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکے گی۔ جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 1391 )





Comments

Popular posts from this blog