karbala battle|muharram|karbala history|محرم الحرام کی تاریخ |محرم الحرام کی شرعی اور تاریخی حیثیت|


Karbala battle|Muharram|Karbala history|

محرم الحرام کی تاریخ |محرم الحرام کی شرعی اور تاریخی حیثیت|

Muharram|Karbala history




محرم الحرام چار حرمت والے مہینوں

 (1)ذوالقعدہ،(2) ذوالحجہ،(3) محرم اور(4) رجب 

میں سے ایک اور اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ جہاں کئی شرعی فضیلتوں کا حامل ہے وہاں بہت سی تاریخی اہمیتیں بھی رکھتا ہے ۔ کیونکہ اسلامی تاریخ کے بڑے بڑے واقعات اس مہینہ میں رونما ہوئے بلکہ یوں کہنا زیادہ صحیح ہو گا کہ نہ صرف تاریخ اُمت محمدیہ کی چند اہم یاد گاریں اس سے وابستہ ہیں ،بلکہ گزشتہ اُمتوں اور جلیل القدر انبیاء کے کارہائے نمایاں اور فضلِ ربانی کی یادیں بھی اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ہے۔ لیکن شرعی اصولوں کی روشنی میں جس طرح دوسرے شہور و ایام کو بعض عظیم الشان کارناموں کی وجہ سے کوئی خاص فضیلت و امتیاز نہیں ہے۔ اسی طرح اس ماہ کی فضیلت کی وجہ بھی یہ چند اہم واقعات و سانحات نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے اشہرِ حُرُم (ذوالقعدہ، ذوالحجہ، محرم اور رجب) مِنْهَآ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ[ 9- التوبہ: 36] کو ابتدائے آفرینش سے ہی اس اعزاز و اکرام سے نوازا ہے جس کی وجہ سے دورِ اسلام اور دورِ جاہلیت دونوں میں ان مہینوں کی عزت و احترام کا لحاظ رکھا جاتاتھا اور بڑے بڑے سنگدل اور جفا کار بھی جنگ و جدال اور ظلم و ستم سے ہاتھ روک لیتے تھے ۔ اس طرح سے کمزوروں اور ناداروں کو کچھ عرصہ کے لئے گوشۂ عافیت میں پناہ مل جاتی تھی۔

اچھے یا برے دن منانے کی شرعی حیثیت:

اسلام نے واقعاتِ خیر و شر کو ایام کی معیارِ فضیلت قرار نہیں دیا بلکہ کسی مصیبت کی بنا پر زمانہ کی برائی سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہے اور قرآن مجید میں کفار کے اس قول کی مذمت بیان کی ہے:
﴿وَما يُهلِكُنا إِلَّا الدَّهرُ‌...٢٤﴾... سورة الجاثية" یعنی ہمیں زمانہ کے خیر و شر سے ہلاکت پہنچتی ہے۔
اور حدیث میں ہے:
زمانہ کو گالی نہ دو کیونکہ برا بھلا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔(بخاری و مسلم)
زمانے کو برا نہ کہو
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا :اللہ رب العزت فرماتے ہیں :"ابن آدم مجھے تکلیف دیتا ہے وہ کہتا ہے، ہائے زمانے کی ناکامی۔پس تم میں سے کوئی یہ نہ کہے ،ہائے زمانے کی ناکامی "۔کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں ۔ میں اس کے رات اور دن کو بدلتا ہوں اور میں جب چاہوں گا ان دونوں کو بند کردوں گا "۔5831
(صحیح مسلم شریف )
(اہلِ عرب کی عادت تھی کہ جب کوئی مصیبت نازل ہوتی یا کوئی حادثہ پیش آتا تو زمانے کو گالی دیا کرتے تھے ۔رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرما دیا کیونکہ زمانے کو برا کہنا دراصل خود خالق زمانہ کو برا کہنا ہے یعنی اللہ تعالی کو ۔اللہ تعالی کا اپنے آپ کو "زمانہ " کہنا اس اعتبار سے ہے کہ تم مصائب کے نزول کو زمانہ کی طرف منسوب کرتے ہو حالانکہ مصائب تو میں (اللہ تعالی ) نازل کرتا ہوں کیونکہ میں تمام کاموں کی تدبیر کرنے والا ہوں ۔"
یعنی خیر و شر کی وجہ لیل و نہار نہیں ہیں بلکہ خدا کارسازِ زمانہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شریعت نے اچھے یا بُرے دِن منانے کی کوئی اصل ہی تسلیم نہیں کی جیسا کہ آج کل محرم کے علاوہ بڑے بڑے لوگوں کے دن یا سالگرہ وغیرہ منائی جاتی ہیں۔

فضیلتِ محرم قرآن کریم سے:

خصوصی طور پر ماہِ محرم یا اس کے بعض ایام کی فضیلت کے متعلق میں پہلے قرآن و حدیث سے کچھ عرض کرتا ہوں، قرآن مجید میں ہے:۔
﴿إِنَّ عِدَّةَ الشُّهورِ‌ عِندَ اللَّهِ اثنا عَشَرَ‌ شَهرً‌ا فى كِتـٰبِ اللَّهِ يَومَ خَلَقَ السَّمـٰو‌ٰتِ وَالأَر‌ضَ مِنها أَر‌بَعَةٌ حُرُ‌مٌ ۚ ذ‌ٰلِكَ الدّينُ القَيِّمُ ۚ فَلا تَظلِموا فيهِنَّ أَنفُسَكُم...٣٦﴾... سورة التوبة
بے شک شریعت میں ابتدائے آفرینش سے اللہ تعالیٰ کے ہاں بارہ ۱۲ ماہ میں جن سے چار حرمت والے ہیں، یہی مستحکم دین ہے۔ تم ان مہینوں کی حرمت توڑ کر اپنی جان پر ظلم نہ کرو۔
تفسیر جامع البیان ص ۱۶۷ میں ہے:
«فَإِنَّ الظُّلْمَ فِيْھَا أَعْظَمُ وِزْرًا فِيْمَا سِوَاهُ وَالطَّاعَةُ أَعْظَمُ اَجْرًا»
یعنی ان مہینوں میں ظلم و زیادتی بہت بڑا گناہ ہے اور ان میں عبادت کا بہت اجر و ثواب ہے۔
تفسیر خازن جلد ۳ ص ۷۳ میں ہے:وإنما سمیت حرما لأن العرب في الجاھلیة كانت تعظمھا  و تحرم فيھا القتال حتي لو أنأاحدھم لقي قاتل أبيه وابنه وأخيهِ في هذه الاربعة الاشھر لم يھجه ولما جاء الإسلام لم يزدھا إلا حرمة وتعظيما ولأن الحسنات والطاعات فيھا تتضاعف وكذلك السيئات أيضا أشد من غيرھا فلا تجوز انتھاك حرمة الأشھر الحرم
یعنی ان کا نام حرمت والے مہینے اس لئے پڑ گیا کہ عرب دورِ جاہلیت میں ان کی بڑی تعظیم کرتے تھے اور ان میں لڑائی جھگڑے کو حرام سمجھتے تھے حتیٰ کہ اگر کوئی شخص اپنے یا بیٹے یا بھائی کے قاتل کو بھی پاتا تو اس پر بھی حملہ نہ کرتا۔ اسلام نے ان کی عزت و احترام کو اور بڑھایا۔ نیز ان مہینوں میں نیک اعمال اور طاعتیں ثواب کے اعتبار سے کئی گنا بڑھ جاتی ہیں۔ اسی طرح ان میں برائیوں کا گناہ دوسرے دنوں کی برائیوں سے سخت ہے۔ لہٰذا ان مہینوں کی حرمت توڑنا جائز نہیں۔

فضیلتِ محرم احادیث سے:

آیت مذکورہ بالا کی تفسیر سے محرم الحرام کی فضیلت اور اس ماہ کی عبادت کی اہمیت معلوم ہو چکی ہے۔ اب ہم احادیث سے صرف مزید وضاحت اور بعض ایام کی خوصی فضیلت پیش کرتے ہیں۔

ماہِ محرم کے روزے:

«عن أبي ھریرة رضي الله تعالیٰ عنه قال قال رسول اللہ ﷺ أفضل الصیام بعد رمضان شھر الله المحرم وأفضل الصلوة بعد الفریضة صلٰوة اللیل» (أخرجه مسلم ص ۳۶۸ ج۱، أیضا أبو داود، الترمذي، النسائي)
رمضان کے بعد سب سے افضل روزے ماہِ محرم کے روزے ہیں اور فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل رات کی نماز (تہجد) ہے۔
«عن ابن عباس رضي الله تعاليٰ عنهما قال قال رسول الله ﷺ من صام يوم عرفة كان له كفارة سنتين ومن صام يوما من المحرم فله بكل يوم ثلاثون يوما» (رواه الطبراني في الصغير وھو غريب وإسناده لا بأس به) (الترغيب والترھيب ص ۲۳۷)
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ عرفہ کے دن کا روزہ دو سال کے گناہوں کا کفارہ ہے اور جو محرم کے روزے رکھے اسے ہر روزہ کے عوض تیس روزوں کا ثواب ملے گا۔
(یہ روایت اگرچہ اس پائے کی نہیں لیکن ترغیب و ترہیب میں قابلِ استیناس ہے) نیز حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ:
ایک آدمی نے آنحضرت ﷺ سے سوال کیا کہ رمضان کے بعد میں کس ماہ میں روزے رکھوں؟ آپ نے فرمایا: محرم کے روزے رکھ! کیونکہ وہ اللہ کا مہینہ ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول کر لی اور ایک اور قوم کی توبہ قبول کرے گا۔

عاشوراء کا روزہ:

ماہِ محرم میں روزوں کی فضیلت کے متعلق اگرچہ عمومی طور پر صحیح احادیث وارد ہیں، جیسا کہ ابھی گزرا لیکن خصوصی طور پر یومِ عاشوراء یعنی دس تاریخ محرم کے بارے میں کثرت سے احادیث آئی ہیں۔ جو اس دن کے روزے کی بہت فضیلت بیان کرتی ہیں بلکہ بعض روایات کے مطابق رمضان شریف کے روزوں سے قبل عاشوراء کا روزہ فرض تھا۔ (جیسا کہ بعض شوافع کا قول ہے) پھر جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو اس دن کے روزے کی صرف تاکید باقی رہ گئی۔

اب قارئین اس سلسلہ میں وارد احادیث ملاحظہ فرمائیں:

«عن ابن عباس رضي الله عنهما قال ما رأيت النبي ﷺ يتحري صيام يوم فضله علي غيره إلا ھذا اليوم يوم عاشوراء وھذا الشھر يعني رمضان» (أخرجه البخاري و مسلم)
ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو کسی دن کے روزے کا دوسرے عام دنوں کے روزوں پر افضل جانتے ہوئے ارادہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا جس طرح ہ یومِ عاشوراء اور ماہِ رمضان کا (اہتمام کرتے ہوئے دیکھا ہے)۔
«عن أبي قتادة رضي الله عنه قال سئل عن صوم یوم عاشوراء فقال یکفر السنة الماضية» (أخرجه مسلم ج ۱ ص ۳۶۸)
ابو قتادہؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے عاشوراء کے روزہ کے متعلق سوال ہوا تو آپ نے فرمایا کہ اس سے ایک سال گزشتہ کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
«عن حفصة رضي الله عنها قالت أربع لم يكن يدعھن النبي (ﷺ) صيام عاشوراء ۔۔۔۔۔ الحديث »(أخرجه النسائي)
آپ چار چیزیں نہ چھوڑا کرتے تھے۔ ان میں سے ایک عاشوراء کا روزہ ہے۔ الخ

عاشوراء کا روزہ اور یہود:

«عن ابن عباس رضی الله عنها أن رسول الله ﷺ قدم المدينة فوجد اليهود صياما يوم عاشوراء فقال لھم رسول الله ﷺ: ما ھذا اليوم الذي تصومونه؟ فقالوا: ھذا يوم عظيم أنجي الله فيه موسٰي وقومه وغرق فرعون وقومه فصامه موسٰي شكرا فنحن نصومه، فقال رسول الله ﷺ: فنحن أحق واولٰي بموسٰي منكم فصامه رسول الله ﷺ وأمر بصيامه»
رسول اللہ ﷺ جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو یہود کو عاشوراء کے دن کا روزہ رکھتے ہوئے پایا۔ آنحضرت ﷺ نے ان سے روزہ رکھنے کی وجہ دریافت کی تو انہوں نے جواب دیا، یہ بہت بڑا دن ہے، اس میں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ اور اس کی قوم کو نجات دی تھی اور فرعون اور اس کی قوم کو غرق کیا تھا (اس پر) موسیٰ علیہ السلام نے (اس دن) شکر کا روزہ رکھا۔ پس ہم بھی ان کی اتباع میں روزہ رکھتے ہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا، ہم تمہاری نسبت موسیٰ علیہ السلام کے زیادہ قریب اور حق دار ہیں لہٰذا آپ ﷺ نے خود روزہ رکھا اور (صحابہؓ کو) اس دن کا روزہ رکھنے کا حکم فرمایا۔
اس حدیث سے عاشوراء کے روزہ کا مسنون ہونا ثابت ہوا۔ دیگر روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ بعد میں نبی ﷺ نے یہود کی مشابہت سے بچنے کے لئے اس کے ساتھ نویں محرم کا روزہ رکھنے کا بھی ارادہ ظاہر فرمایا ۔ اور مسند احمد کی اک روایت میں گیارہ محرم کا بھی ذکر ملتا ہے یعنی ۹ محرم یا گیارہ ۱۱یومِ عاشوراء اور عرب عاشوراء کے دن کی فضیلت عرب کے ہاں معروف تھی۔ اس لئے وہ بڑے بڑے اہم کام اسی دن سر انجام دیتے تھے۔ مثلاً روزہ کے علاوہ اسی روز خاہ کعبہ پر غلاف چڑھایا کرتے تھے۔ حافظ ابن حجرؒ نے بحوالہ ازرقی ذکر کیا ہے کہ ''حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی عاشوراء کے روز خانہ کعبہ کو غلاف چڑھایا (فتح الباری ج ۳ ص ۳۶۷)
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ زمانہ جاہلیت میں قریش عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس کا روزہ نبوت سے پہلے رکھتے تھے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ آئے تو آپ نے اس کا روزہ رکھا، اور اس کے روزے کا حکم دیا، پھر جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو رمضان کے روزے ہی فرض رہے، اور عاشورہ کا روزہ چھوڑ دیا گیا اب اسے جو چاہے رکھے جو چاہے چھوڑ دے۔
تخریج الحدیث: «‏‏‏‏صحیح البخاری/الصوم 69 (2002)، (تحفة الأشراف: 17157)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الصیام 19 (1125)، سنن الترمذی/الصوم 49 (753)، موطا امام مالک/الصیام 11(33)، سنن الدارمی/الصوم 46 (1803) (صحیح)» 
حاصل یہ ہے کہ اللہ ارحم الراحمین اور نبی رحمۃ للعالمین (ﷺ) نے امتِ مسلمہ کو ماہِ محرم کی برکات و فیوض سے مطلع کر دیا ہے اور بعض ایام میں مخصوص اعمال کی فضیلت سے بھی آگاہ کر دیا ہے تاکہ ہم شریعت کے ہدایات کے مطابق عمل کر کے سعادتِ دارین حاصل کر سکیں۔
اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم دیکھیے کہ تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد وہ ہمیں کتنے عظیم الشان مواقع مہیا کرتا ہے جن سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہم فیضانِ رحمت سے دامن بھر سکیں اور تلافیٔ مقافات کرتے ہوئے اسی کی اطاعت و فرمانبرداری کے لئے کمر بستہ ہو سکیں۔
رمضان خیر و برکت کی بارانی کرتا ہوا گزرا تو شوال اشہر الحج (شوال، ذی القعدہ اور ذی الحجہ) کی نوید لایا پھر ذی الحجہ ختم ہوا ہی تھا کہ حرمت و عظمت میں اس کا شریک کار سن ہجری کا پہلا مہینہ اپنی برکات و فیوض سے ہم پر آسایہ فکن ہوا۔ گویا سدا رحمت برس رہی ہے۔ کاش کوئی جھولی بھرنے والا ہو! انسان کو چاہئے کہ ان مبارک اوقات کو غنیمت جانے اور اعمالِ صالحہ صوم و صلوٰۃ، ذکر و فکر، جہد و جہاد میں مصروف رہ کر اپنے آقا کو خوش کرے اور خداوندِ عزوجل کا قرب حاصل کر کے منزل مقصود پر پہنچ جائے لیکن یہ دیکھ کر بڑا دکھ ہوتا ہے کہ ہم ان ایام و شہور کی اصل برکتوں سے محروم رہ کر غلط رواجات اور قبیح رسومات میں مبتلا ہو کر یا ان میں شرکت کر کے ارحم الراحمین کی رحمت بے پایاں سے تہی دامن رہتے ہیں بلکہ اُلٹا گناہ 

ہجری تقویم کا تعین

مشہور قول کے مطابق ہجری کیلنڈر کے آغاز کو حضرت علیؑ کی تجویز سے عمر بن خطاب نے پیغمبر اکرمؐ کی ہجرت قرار دیا ہے۔ اس قول کے مطابق ابوموسی اشعری نے عمر کو ایک خط لکھااور ایک معین تاریخ نہ ہونے کی شکایت کی کیونکہ خلیفہ کی طرف سے آنے والے خطوط میں کوئی تاریخ ذکر نہیں ہوتی تھی اسی لئے کونسا خط پہلے اور کونسا بعد میں لکھا گیا ہے اس کا پتہ نہیں چلتا تھا۔[1 مسکویہ، تجارب الأمم، ۱۳۷۹ش، ج۱، ص۴۱۳.] دوسرے خلیفہ نے ایک شورا تشکیل دیا تاکہ تاریخ اسلام کا آغاز معین کیا جائے۔[ 2ابن کثیر، البدایۃ و النہایۃ،‌ ۱۴۰۷ق، ج۳، ص۲۰۷.] اس شورا میں مختلف نظریات پیش ہوئے لیکن کسی ایک پر بھی اتفاق نہیں ہوا۔ آخرکار حضرت علیؑ نے پیغمبر اکرمؐ کی مکہ سے مدینہ ہجرت کو تاریخ اسلام کا آغاز قرار دینے کو کہا اور عمر کو بھی وہی بات پسند آئی اور تمام شہروں میں اسی کو اعلان کیا گیا۔[ 3یعقوبی، تاریخ یعقوبی، دار صادر، ج۲، ص۱۴۵؛ مسعودی، مروج الذهب،‌ ۱۴۰۹ق، ج۴، ص۳۰۰.] اس نظرئے کے مقابلے میں دوسرا نظریہ یہ ہے کہ پیغمبر اکرمؐ کے دور میں آپؐ کے حکم سے ہی ہجرت کو تاریخ کا آغا قرار دیا گیا ہے۔[4عاملی، تحقیقی درباره تاریخ ہجری، تہران، ص۲۳.]آپؐ نے مدینہ پہنچتے ہی اس کا حکم دیا تھا[ 5طبری، تاریخ، ۱۳۶۷ش، ج۲، ص۳۸۸.] دوسری طرف پیغمبر اکرمؐ کے دور کے مکاتبات میں بھی ہجری سال کی تاریخ درج ہوئی ہے۔ جیسے؛پیغمبر اکرمؐ اور نجران کے نصاری کے درمیان طے پانے والے صلح نامہ میں پیغمبر اکرمؐ کے حکم سے سنہ پانچ ہجری قمری درج ہے۔[↑ 6سبحانی، سید المرسلین، جامعہ مدرسین، ج۱، ص۶۱۰.]پیغمبر اکرمؐ کی طرف سے سلمان فارسی کو کی جانے والی وصیت جسے حضرت علیؑ نے تحریر کیا، جس میں پیغمبر اکرمؐ نے حکم دیا کہ خط کے آخر میں درج کیا جائے: یہ خط علی کے ہاتھوں پیغمبر کے حکم سے رجب، سنہ 9 ہجری کو لکھا گیا ہے۔[ 7سبحانی، سید المرسلین، جامعہ مدرسین، ج۱، ص۶۰۹.«]
قمری مہینے
قمری مہینوں کے نام دَور جاہلیت میں بھی رائج تھے اور اسلام نے انہی ناموں کو باقی رکھا ہے۔ ان مہینوں کی بہت پرانی تاریخ ہے جو حضرت ابراہیم کے دور سے مربوط ہیں اور دین حنیف سے منسوب ہیں اور ان میں سے ہر ایک مہینے کا خاص معنی بھی ہے۔[8] قمری سال کے مہینے مندرجہ ذیل ہیں:
رديف نام معنی
1 محرم حرام شدہ
2 صفر خالی
3 ربیع الاول بہار اول
4 ربیع الثانی بہار ثانی
5 جمادی الاول انجماد1
6 جمادی الثانی انجماد2
7 رجب جنت میں ایک نہر
8 شعبان پھیلاؤ|فروانی
9 رمضان خداکانام/سوزان
10 شوال سفر/سامان سفراٹھانا
11 ذوالقعدہ امن وسکون کا موسم
12 ذوالحجہ طواف وزیارت کا موسم
قمری مہینے اور انکا معنی
حوالہ جات
کتَبَ عَلی بْنُ اَبیطالِبٍ بِاَمْرِ رَسُولِ اللّهْ فِی شَهْرِ رَجَبِ سِنَةَ تِسْعٍ مِنَ الْهِجْرَةْ».
↑ 8نبئی، تقویم و تقویم‌نگاری در تاریخ، ۱۳۶۶ش، ص۱۳۵،۱۳۶.
مآخذ
ابن کثیر، اسماعیل بن عمر، البدایة و النهایة،‌ بیروت، دار الفکر، ۱۴۰۷ق.
سبحانی، جعفر، سید المرسلین، قم، جامعه مدرسین، بی‌تا.
طبری، محمد بن جریر، تاریخ الأمم و الملوک، تحقیق محمد أبو الفضل ابراهیم، بیروت،‌ دار التراث، چاپ دوم، ۱۳۶۷ش.
عاملی، سید جعفر مرتضی، تحقیقی درباره تاریخ هجری، تهران، واحد تحقیقات اسلامی بنیاد بعثت، بی‌تا.
مسعودی، علی بن الحسین، مروج الذهب،‌ قم، دار الهجره، ۱۴۰۹ق.
مسکویه، احمد بن محمد، تجارب الأمم، تهران، انتشارات سروش، ۱۳۷۹ش.
نبئی، ابوالفضل، تقویم و تقویم‌نگاری در تاریخ، مشهد، آستان قدس، ۱۳۶۶ش.
یعقوبی، احمد، تاریخ یعقوبی،‌ بیروت، دار صادر، بی‌تا

ماہِ محرم کی بدعات:

ہم نے ماہِ محرم سے بہت سے غلط رواج وابستہ کر لیے ہیں، 
(1)اسے دکھ اور مصیبت کا مہینہ قرار دے لیا ہے جس کے اظہار کے لئے سیاہ لباس پہنا جاتا ہے۔
(2) رونا پیٹنا، تعزیہ کا جلوس نکالنا اور مجالس عزاء وغیرہ منعقد کرنا یہ سب کچھ کارِ ثواب سمجھ کر اور امام حسین رضی اللہ عنہ سے محبت کے اظہار کے طور پر کیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ سب چیزیں نہ صرف نبی ﷺ کے فرمودات کے خلاف ہیں بلکہ نواسۂ رسول ﷺ کے اس مشن کے بھی خلاف ہیں جس کے لئے انہوں نے اپنی جان قربان کر دی ۔ شیعہ حضرات کی دیکھا دیکھی خود کو سنی کہلانے والے بھی بہت سی بدعات میں مبتلا ہو گئے ہیں مثلاً(3) اس ماہ میں نکاح شادی کو بے برکتی اور مصائب و آلام کے دور کی ابتداء کا باعث سمجھ کر اس سے احتراز کیا جاتا ہے اور لوگ اعمالِ مسنونہ کو چھوڑ کر بہت سی من گھڑت اور موضوع احادیث پر عمل کرتے ہیں۔ مثلاً بعض لوگ خصوصیت سے عاشوراء کے روز بعض مساجد و مقابر کی زیارتیں کرتے اور خوب صدقہ و خیرات کرتے ہیں اور اس دن اہل و عیال پر فراخی کرنے کو سارے سال کے لئے موجبِ برکت سمجھا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

کیا ماہِ محرم صرف غم کی یادگار ہے؟

شہادت حسینؓ اگرچہ اسلامی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے لیکن یہ صرف ایک واقعہ نہیں جس کی یاد محرم سے وابستہ ہے بلکہ محرم میں کئی دیگر تاریخی واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جن میں سے اگر چند ایک افسوسناک ہیں تو کئی موقعے ایسے بھی ہیں جن پر خوش ہونا اور خدا کا شکر بجا لانا چاہئے جیسا کہ نبی اکرم ﷺ نے موسیٰؑ کی اقتداء میں عاشورے کے دن شکر کا روزہ رکھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس دن موسیٰؑ کو فرعون سے نجات دی تھی۔ نیز اگر اتفاق سے شہادتِ حسینؓ کا المیہ بھی اسی ماہ میں واقع ہو گیا تو بعض دیگر جلیل القدر صحابہؓ کی شہادت بھی تو اسی ماہ میں ہوئی ہے۔ مثلاً سطوتِ اسلامی کے عظیم علمبردار خلیفہ ثانی حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ اسی ماہ کی یکم تاریخ کو حالت نماز میں ابو لؤلؤ فیروز نامی ایک غلام کے ہاتھوں شہید ہوئے۔
اس لئے شہادتِ حسینؓ کا دن منانے والوں کو ان کا بھی دن منانا چاہئے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر اسلام اسی طرح دن منانے کی اجازت دے دے تو سال کا کوئی ہی ایسا دن باقی رہ جائے ا جس میں کوئی تاریخی واقعہ یا حادثہ رونما نہ ہوا ہو اور اس طرح مسلمان سارا سال انہی تقریبات اور سوگوار ایام منانے اور ان کے انتظام میں لگےے رہیں گے۔
محرم الحرام اور تاریخ انسانیت
                طلوع اسلام سے قبل بھی تاریخِ انسانیت کے بے شمار واقعات محرم الحرام میں رونما ہوئے ۔ یہ واقعات محض اتفاقی یا حادثاتی نہ تھے۔ بلکہ قسام ِ ازل کا اٹل فیصلہ تھا جو ہونا تھا اور ہو کر رہا۔ ذیل میں چند اُن واقعات کا تذکرہ کرتے ہیں جو محرم الحرام میں ظہور پذیر ہوئے:
                (۱)          اس ماہ میں کائنات کی تخلیق ہوئی۔
                (۲)         حضرت آدم پیدا ہوئے۔
                 (۳)        حضرت آدم کی توبہ قبول ہوئی۔
                (۴)         حضرت آدم کو خلافت کا تاج پہنایا گیا (انی جاعل فی الارض خلیفہ)
                (۵)         سیدنا ادریس کو درجات عالیہ عطا ہوئے۔
                (۶)          کشتی نوح وادی جودی پہ ٹھہری۔
                (۷)         سیدنا ابراہیم  کو منصب و مقام خلیل سے سرفراز فرمایا گیا۔
                (۸)         سیدنا یوسف صدیق اللہ کو جیل سے رہائی ملی۔
                (۹)          سیدنا یعقوب کی بینائی لوٹائی گئی۔
                (۱۰)        سیدنا یونس کو مچھلی کے پیٹ سے رہائی ملی۔
                (۱۱)         فرعون غرقِ نیل ہوا اور موسیٰ  کلیم اللہ کو کامیابی عطا ہوئی۔
                (۱۲)        سیدنا عیسیٰ کو آسمان پر زندہ اُٹھایا گیا۔
                (۱۳)       اس روز قیامت آئے گی۔
                (۱۴)       اسی ماہ یوم عاشورہ کو اہلِ مکہ خانہ کعبہ پر غلاف چڑھاتے تھے اور اس دن کو یوم الزینتہ کہتے تھے۔
                (۱۵)        اسی ماہ امام الانبیاء خاتم المعصومین سیدنا محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سے چند سال قبل ابرہہ بیت اللہ پر حملہ کی نیت سے نکلا ۔ تو اللہ نے ابا بیلوں کا لشکر بھیج کر اسے تباہ و برباد کر دیا۔
محرم الحرام اور تاریخ اسلام
                ذیل میں ہم تاریخ اسلام کے اُن واقعات پر طائرانہ نظر ڈالتے ہیں جو محرم میں رونما ہوئے:
                (۱)          شعب ابی طالب کی محصوری جویکم محرم ۴ نبوی ۔
                (۲)         نکاح سیدہ فاطمہ الزہرہ  بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمراہ سیدنا علی ۲ ہجری۔
                (۳)         غزوہ غطفان ۳ ہجری۔
                (۴)         نکاح سیدہ اُم کلثوم  بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمراہ سیدنا عثمان غنی ۔
                (۵)         سلاطین عالم کو دعوت اسلام ۷ہجری۔
                 (۶)         غزوہ خیبر ۷ ہجری۔
                (۷)         وفد اشعرین کا قبول اسلام ۷ ہجری۔
                (۸)         نکاح ام المومنین سیدہ صفیہ  ہمراہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ  وسلم ۔
                (۹)          غزوہ وادی القریٰ ۷ ہجری۔
                (۱۰)        عام الوفود ۹ ہجری۔
                (۱۱)         تقرر عاملین زکوٰة۹ ہجری۔
                (۱۲)        طاعونِ عمواس ۱۸ہجری۔
                (۱۳)       امارتِ سیدنا امیر معاویہ ۱۹ہجری۔
                (۱۴)       خلافت سیدنا عثمان غنی یکم محرم ۲۴ہجری۔
                (۱۵)        فتح قبرص ۲۸ ہجری۔
                (۱۶)        خلافت سیدنا علی المرتضیٰ ۳۴ ہجری۔
                (۱۷)       جنگ صفین ۳۷ ہجری۔
                (۱۸)       فتوحات افریقہ ۴۵ہجری۔
                (۱۹)        ابو مسلم کاخراسان پر قبضہ۱۳۱ ہجری۔
                (۲۰)       بنو اُمیہ کا قتلِ عام ۱۳۳ہجری۔
                (۲۱)        قیصر روم کی شکست۱۳۸ ہجری۔
                (۲۲)       مسجد نبوی کی توسیع ۱۶۱ ہجری۔
                (۲۳) مصر پر عیسائیوں کا قبضہ ۳۰۹ ہجری۔
                (۲۴)      نوحہ ماتم کی ابتداء ۳۵۲ ہجری۔
                (۲۵)       ہلاکو نے بغداد کو تاراج کیا۲۵۲ہجری۔
                (۲۶)       حکومت شیر شاہ سوری۹۴۷ہجری۔
                (۲۷)      دارالعلوم دیوبند کا قیام ۱۵/ محرم ۲۸۳اہجری۔
                (۲۸)      کعبة اللہ پر بے ادب ٹولے کا حملہ ۱۴۰۰ہجری۔
                (۲۹)       صدر ضیا ء الحق کی شہادت اور حکومت کا خاتمہ ۱۴۰۹ھ۔
                (۳۰)      بے نظیر کی پہلی حکومت کا تختہ اُلٹا ۴۱۱ا ھ۔
                (۳۱)       نواز شریف کو حکومت سے فارغ کیا گیا۔
                (۳۲) یوم فاروق اعظم  کی چھٹی منظور کی گئی یکم محرم ۱۴۱۵ ھ
برصغیر کی ماہ محرم میں پیدا ہونے والی چند علمی شخصیات
                (۱)          امام انقلاب مولانا عبیدا للہ سندھی  مدفون دین پور۔
                (۲)         شیخ الحدیث مولانا عبدالحق اکوڑہ خٹک۔
                (۳)         شیخ الادب مولانا محمد اعزاز علی  مدرس دارلعلوم دیو بند۔
                (۴)         حافظ الحدیث مولانا عبداللہ درخواستی  مدفون دین پور۔
                (۵)         مفتی عبدالحکیم سکھروی ۔
 ماہ محرم الحرام میں وفات یا شہادت پانے والی چند شخصیات
                (۱)          سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح۔
                (۲)         شہادتِ دامادِ علی سیدنا عمرفاروق ۔
                (۳)         شہادت سیدنا ابو ایوب انصاری ۔
                (۴)         سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکرصدیق ۔
                (۵)         سیدنا سعد بن ابی وقاص ۔
                (۶)          اُم المومنین سیدہ جویریہ ۔
                (۷)         سیدنا سمرہ بن جندب ۔
                (۸)         شہادت ِسیدنا حسین ابن علی المرتضیٰ ۔
                (۹)          سیدنا عبداللہ بن عمر فاروق ۔
                (۱۰)        حضرت یوسف بن تاشقین ۔
                (۱۱)         حضرت بابا فرید گنج شکر۔
                (۱۲)        مرزا مظہر جانِ جاناں ۔
                (۱۳)       علامہ انور شاہ کشمیری ۔
                (۱۴)       مولانا سید اصغیر حسین ۔
                (۱۵)        شہید ملت لیاقت علی خان۔
                (۱۶)        مولانا محمد احمد تھانوی ۔
                (۱۷)       سید منیر احمد شہید ۔
                (۸ا)        شہادتِ سید منظور شاہ ہمدانی۔
ماہنامہ دارالعلوم ‏، شمارہ2، جلد: 91 ‏، محرم 1428 ہجری مطابق فروری2007ء
آزمائشیں دنیا کی امامت اور حیات جاودانی بخشتی ہیں:
پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ دنیا دار البلاء اور امتحان گاہ ہے۔ اس دنیا میں ہر نبی اور امت پر کٹھن وقت آئے ہیں صرف بنی اسرائیل ہی کو لیجئے۔ ان پر کس قدر آزمائشیں آئیں؟ کس قدر انبیاء بے دریغ قتل کئے گئے؟ کتنے معصوم بچے ذبح ہوئے؟ جس کا اعتراف قرآن کریم نے بھی کیا ہے:
﴿وَفى ذ‌ٰلِكُم بَلاءٌ مِن رَ‌بِّكُم عَظيمٌ﴾ یعنی اس میں تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی
ہمارے نبی ﷺ فداہ ابی و امی، اہل بیت، صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور سلف و خلف میں ائمہ دین رحمۃ اللہ علیہم اجمعین پر ایسی ایسی مشکل گھڑیاں آئیں کہ ان کے سننے سے ہی کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ بعثت سے لے کر واقعہ کربلا اور پھر کربلا سے لے کر اب تک اسلامی تاریخ کا کونسا ایسا ورق ہے جو اس قسم کے دِل ہلا دینے والے واقعات سے خالی ہو؟ نبی ﷺ کی مکی زندگی اور اسلام قبول کرنے والوں کے دل دوز حالات اور پھر مدنی زندگی اور حق و باطل کے معرکے کس قدر جگر سوز ہیں۔ کیا شہادت حمزہؓ، شہادتِ عمرؓ، شہادتِ عثمانؓ، شہادتِ علیؓ، شہادت عبد اللہ بن زبیرؓ اور شہادت جگر گوشۂ رسول ﷺ حسینِ کے لرزہ خیز حالات سننے کی تاب کسی کو ہے؟ لیکن یہی آزمائشں تو انہیں امامت کے منصب پر فائز کرتی ہیں اور حیات جاودانی بخشتی ہیں۔ قرآن مجید میں ابو الانبیاء حضرت ابراہیمؑ کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ انہیں دنیا کی امامت آزمائشوں میں کامرانی کے بعد ہی ملی تھی۔ ارشاد ہے:
﴿وَإِذِ ابتَلىٰ إِبر‌ٰ‌هـۧمَ رَ‌بُّهُ بِكَلِمـٰتٍ فَأَتَمَّهُنَّ ۖ قالَ إِنّى جاعِلُكَ لِلنّاسِ إِمامًا...١٢٤﴾... سورة البقرة
یعنی ہم نے اپنے بندے ابراہیم کو چند آزمائشوں سے گزارا، وہ ان میں پورے اترے تو ہم نے کہا (اے ابراہیم) ہم آپ کو دنیا کا امام بنا رہے ہیں۔ 
ترمذی میں ہے:''ہشام بن حسان کہتے ہیں کہ حجاج بن یوسف ظالم نے لوگ باندھ کر قتل کیے وہ ایک لاکھ بیس ہزار تھے (جن میں سے بیشتر صحابہ، جلیل القدر تابعین اور تبع تابعین تھے)''
اور مسلم میں ہے کہ:''حجاج نے عبد اللہ بن زبیرؓ کو کئی روز تک سولی پر لٹکائے رکھا۔ لوگ آتے اور ان کا درد ناک انجام دیکھ کر گزر جاتے، جب عبد اللہ بن عمرؓ کا ادھر سے گزر ہوا تو کہنے لگے۔ میں نے تجھے کئی بار منع کیا تھا۔ تین بار کہا۔ پھر فرمایا۔ خدا کی قسم! جہاں تک مجھے علم ہے تو بہت روزے رکھنے والا، بہت قیام کرنے والا اور بہت صلہ رحم تھا۔ خبردار! جو امت تجھ کو برا سمجھتی ہے بُری امت ہے! حجاج بن یوسف کو جب یہ خبر پہنچی تو ابن زبیرؓ کی نعش کو وہاں سے اتروا کر اسے بے گور و کفن یہود کے قبرستان میں پھینک دیا۔ پھر ان کی والدہ اسماءؓ، بنت ابی بکر الصدیقؓ کو بلایا۔ وہ نہ آئیں تو دوبارہ آدمی بھیجا اور کہا کہ آجا! ورنہ ایسے آدمی بھیجوں گا جو تجھے چوٹی (میڈیوں) سے پکڑ کر گھسیٹ کر لائیں گے۔ اسماءؓ نے انکار کر دیا اور کہا کہ جب تک تو ایسے آدمی نہ بھیجے جو مجھے زمین پر گھسیٹ کر تیرے پاس لائیں میں نہیں آؤں گی۔ پھر حجاج غصہ میں اُٹھا اور الٹا جوتا پہن کر تکبر سے اسماءؓ کے پاس آیا اور کہا تو نے دیکھا لیا، میں نے اللہ کے دشمن (تیرے بیٹے عبد اللہ) کے ساتھ کیسا کیا ہے؟ حضرت اسماء نے جواب دیا، میں نے دیکھا لیا کہ تو نے اس کی دنیا خراب کی اور اس نے تیری آخرت تباہ کر دی۔ نیز فرمایا،میں نے سنا ہے کہ تو میرے بیٹے عبد اللہؓ کو ''دو آزار بند والی کا بیٹا'' کہہ کر پکارتا تھا۔ خدا کی قسم! واقعی میرے دو آزار بند تھے، ایک سے میں رسول اللہ ﷺ اور ابو بکرؓ کا کھانا باندھتی تھی جس وقت کہ وہ غارِ ثور میں چھپے ہوئے تھے۔ دوسرا وہی جو عورتوں کے لئے ہوتا ہے، پھر حضرت اسماء نے کہا: گوش ہوش سے سن لے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بتایا تھا کہ ثقیف میں ایک کذاب اور ایک مفسد ہو گا۔ کذاب تو میں پہلے دیکھ چکی ہوں اور مفسد تو ہی ہے۔ پس وہ لاجواب ہو کر چلا گیا۔''
اسی طرح اپنوں ہی نے حضرت عثمانؓ خلیفہ ثالث اور نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ کو میدانِ کربلا میں جس طرح تختہ مشق بنایا اور بے جگری سے شہید کیا، سن کر پتا پانی ہوتا ہے۔
غرضیکہ دنیا آزمائشوں کا گھر اور حق و باطل کا میدان کار زار ہے۔ اس میں خدا پرستوں پر اللہ کے دین کی خاطر اسی طرح کے مصائب و آلام کی بارش ہوا کرتی ہے جس سے وہ ہمیشہ سرخرو ہو کر نکلتے ہیں۔ دکھ اور الم کی لہروں کے سامنے وہ چٹان بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔ نہ ان کے دل ڈرتے ہیں، نہ پاؤں ڈگمگاتے ہیں بلکہ وہ خدا کی خوشنودی کی خاطر سب کچھ خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں اور اپنے مقصد کے اعتبار سے ہمیشہ کامیاب و کامران لوٹا کرتے ہیں۔
نوحہ اور ماتم بزرگانِ ملّت کی تعلیم کے خلاف اور ان کے مشن کی توہین ہے:
ہم دیکھتے ہیں کہ یہ پاکباز ہستیاں کس طرح صبر و استقلال کا پہاڑ ثابت ہوئیں۔ ان کے خلفاء اور ورثاء بھی ان کے نقش قدم پر چلے۔ نہ کسی نے آہ و فغاں کیا، نہ کسی نے ان کی برسی منائی نہ چہلم، نہ روئے نہ پیٹے، نہ کپڑے پھاڑے، نہ ماتم کیا اور نہ تعزیہ کا جلوس نکال کر گلی کوچوں کا دورہ کیا بلکہ یہ خرافات سات آٹھ سو سال بعد تیمور لنگ بادشاہ کے دور میں شروع ہوئیں لیکن یہ سب حرکتیں اور رسوم و رواج نہ صرف روح اسلام اور ان پاکباز ہستیوں کی تلقین و ارشاد کے خلاف ہیں بلکہ ان بزرگوں کی توہین اور غیر مسلمانوں کے لئے استہزاء کا ساماں ہیں۔ اسلام تو ہمیں صبر و استقامت کی تعلیم دیتا ہے اور ''بَشِّرِ الصَّابِرِیْنَ'' (صبر کرنے والوں کو خوشخبری دے دو) کا مژدہ سناتا ہے۔
﴿الَّذينَ إِذا أَصـٰبَتهُم مُصيبَةٌ قالوا إِنّا لِلَّهِ وَإِنّا إِلَيهِ ر‌ٰ‌جِعونَ ١٥٦﴾... سورة البقرة
وہ لوگ جب ان کو کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو کہتے ہیں ہم اللہ ہی کے لئے ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔

نوحہ اور ماتم کی مذمت (زبان رسالت سے):

نوحہ اور ماتم کی مذمت کے سلسلہ میں اگرچہ قرآن کریم کی کئی آیات اور احادیث نبوی سے استدلال کیا جا سکتا ہے بلکہ شیعہ حضرات کی بعض معتبر کتابوں سے ان کی ممانعت ثابت کی جا سکتی ہے لیکن اختصار کے پیشِ نظر اس صحبت میں ہم صرف دو فرمان نبوی پیش کرنے پر اکتفاء کرتے ہیں۔
1. «قال رسول اللہ ﷺ لیس منا من ضرب الخدود وشق الجیوب ودعا بدعوی الجاھلیة» (بخاری و مسلم)
آنحضرت ﷺ نے فرمایا جو شخص رخسار پیٹے، کپڑے پھاڑے اور جاہلیت کا واویلا کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
2. «قال رسول الله ﷺ أنا بریٔ من حلق و صلق وخرق» (بخاری و مسلم)
آپ نے فرمایا جو شخص سر منڈوائے، بلند آواز سے روئے اور کپڑے پھاڑے میں اس سے بیزار ہوں۔

ماہِ محرم کے چند تاریخی واقعات:

اب آخر میں وہ چند واقعات ذکر کئے جاتے ہیں جو ماہِ محرم میں وقوع پذیر ہوئے لیکن آج عوام میں امام حسینؓ کی شہادت کے علاوہ ان کی یادیں طاق نسیاں میں رکھی رہتی ہیں، اگرچہ ان کے ذِکر سے میرا مقصد یہ نہیں ہے کہ شہادتِ حسینؓ کی طرح ان کی بھی یادیں منائی جائیں کیونکہ جیسا کہ میں پہلے ذِکر کر چکا ہوں کہ اگرچہ اسلام ان واقعات کی اہمیت اپنی جگہ تسلیم کرتا ہے اور ان کی عظمت کی یاد دہانی بھی ضروری سمجھتا ہے تاکہ ان کا کردار ہمیں جذبۂ قربانی اور شوق شہادت دے اور جن موقعوں پر مسلمانوں نے کامیابی حاصل کی یا ظلم و ستم سے نجات حاصل کی ان کے ذِکر سے ہماری تثبیتِ قلبی ہو اور ہم اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کر سکیں لیکن وہ اس عظمت میں لیل و نہار کا کسی طرح کا دخل تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی عظمت میں انہیں شریک کار بناتا ہے۔ بلکہ میرا مقصد تاریخی یاد داشتوں کی حیثیت سے ان کا ذِکر ہے۔
دو جلیل القدر صحابیوں، بطل جلیل امیر المؤمنین حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ اور گوشۂ جگر رسول ﷺ سید شباب المسلمین حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا ذکر تو پہلے ہو چکا ہے جو بالترتیب یکم محرم اور دس محرم الحرام کو واصل بحق ہوئے اور ابتدائے آفرینش سے لے کر بعثت رسول ﷺ تک چیدہ چیدہ واقعات درج ذیل ہیں:
1. آدمِ ثانی حضرت نوح علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کو کشتی کے ذریعے ان کی قوم کے ہتھکنڈوں سے اسی ماہ میں نجات ملی اور طوفانِ نوح میں مجرم کیفرِ کردار کو پہنچے۔
2. ابو الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لئے نارِ نمرود اسی ماہ میں گلزار بنی اور نمرود اور اس کے ایجنٹوں کی کوششیں اکارت گئیں۔
3. موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو فرعون کے ظلم و ستم سے دس محرم (عاشوراء) کو نجات ملی اور فرعون اور اس کی فوج غرقاب ہوئی۔
اس قسم کے بہت سے دیگر معرکہ ہائے حق و باطل تھے جن میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حق کو کامیابی نصیب ہوئی اور باطل خائب و خاسر ہوا۔ اگر ان شخصیتوں سے ہمارا بھی کوئی دینی اور روحانی تعلق ہے اور اسی حق میں ہم پیروکار ہیں جس کی خاطر انہوں نے اپنی زندگیاں وقف کیں اور جابر و ظالم بادشاہوں سے ٹکر لی تو ہمیں جہاں امام حسین رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر بن الخطاب کی شہادت کا غم ہے وہاں ان چند واقعات پر خوش بھی ہونا چاہئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے جس نے حق کی مدد فرما کر اسلامی تاریخ کو ایسا تابناک بنایا اور ہمارے اسلاف کو اسی حق کی خاطر ثابت قدم فرما کر دین کا بول بالا کیا۔
ہمیں چاہئے کہ ان واقعات سے اچھا سبق لیں اور ان بزرگوں کی زندگیوں سے دینِ الٰہی کی خاطر ہر قسم کی جدوجہد کا نمونہ حاصل کریں۔ حتیٰ کہ اگر اس راہ میں اپنے جان و مال کی قربانی بھی دینی پڑے تو اس سے دریغ نہ کریں۔ ان واقعات کی یہی روح اور یہی ان بزرگوں کا مشن تھا۔ یہی راستہ دارین کی فوز و فلاح کا ضامن ہے اور یہی ان سے اظہارِ محبت کا طریقہ ہے۔
محرم کے مروجہ رواجات و رسوماتِ ماتم، مرثیہ خوانی، مجالس عزاء، تعزیہ داری، علم دلدل، مہندی تابوت، لباسِ غم پہننا، امام حسین کے نام کی سبیلیں لگانا، ان کے نام کی نذر و نیاز دینا اور مالیدہ چڑھانا شرعاً ممنوع ہونے کے ساتھ ساتھ ان ائمہ کے مشن سے کوئی نسبت نہیں رکھتا۔ نہ ہی ان کے خلاء و ورثاء محبین مخلصین کا یہ وطیرہ تھا او نہ ہی یہ سب کچھ ان سے اظہارِ عقیدت کا ذریعہ ہے۔
مراد ما نصیحت بود گفتمیم         حوالت با خدا کریم رفتیم
اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو صحیح رستہ پر چلائے اور بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
محرم الحرام کا مہینہ اور اہم واقعات۔آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigationJump to search

#اہم واقعات و حادثات ماہِ محرم الحرام*

ابرہہہ شاہ یمن کی ہلاکت واقعہ اصحاب فیل(قبل از ولادت رسول)
شعبِ ابی طالب کی محصوری یکم محرم 6 نبوی
نکاح سیدہ فاطمۃ الزہرا رض ہمراہ سیدنا علی 2 ھ
غزوہ غطفان 3 ھ
نکاح سیدہ ام کلثوم رض بنت رسول ہمراہ سیدناعثمان 3 ھ
سریہ ابی سلمہ مخزومی 4 ھ
سریہ حضرت عبداللہ بن انیس 4 ھ
سریہ محمد بن سلمہ انصاری 6 ھ
سلاطین عالم کو دعوت اسلام 7 ھ
غزوہ خیبر 7 ھ
واپسی مہاجرین حبشہ از حبشہ 7 ھ
وفد اشعریین کا قبول اسلام 7 ھ
نکاح ام المؤمنین سیدہ صفیہ ہمراہ رسول کریم ص 7 ھ
غزوہ وادی القریٰ 7 ھ
واقعہ لیلۃ العریس و قضا نماز فجر 7 ھ
عام الوفود 9 ھ
تقرر عاملین زکوٰۃ 9 ھ
سریہ ابن عینیہ رض 9 ھ
وفد نخع کی آمد 15 ھ
طاعون عمواس 18 ھ
امارت امیر معاویہ یکم محرم 19 ھ
مصر میں عمرو بن العاص کا داخلہ 21 ھ
فتح نہاوند 22 ھ
خلافت سیدنا عثمان ذوالنورین رض یکم محرم 24 ھ
فتح سابور 26 ھ
فتح قبرص 28 ھ
خلافت سیدنا علی المرتضیٰ رض 36 ھ
واقعہ جنگ صفین مبین سیدنا علی و سیدنا معاویہ 37 ھ
فتوحات افریقہ بعہد امیر معاویہ 45 ھ
حکومت مروان ابن الحکم 65 ھ
فتح فرغانہ 88 ھ
فتح میورقہ و منورقہ 89 ھ
فتح غور 108 ھ
زید بن علی کا خروج وقتل 122 ھ
مراکش و الجیریا میں جنگ 123 ھ
میسرہ کی مغرب میں بغاوت 124 ھ
ضحاک خارجی کا خروج اور قتل 128 ھ
فتنہ اباضیہ 130 ھ
ابو مسلم کا خراسان پر قبضہ 131 ھ
بنو امیہ کا قتل عام 133 ھ
حکومت منصور العباسی 136 ھ
قیصر روم کی شکست 138 ھ
فرقہ رواندیہ کی ابتدا 141 ھ
مسجد نبوی علیہ السلام کی توسیع 161 ھ
جعفر برمکی کا قتل 187 ھ
آزربائیجان میں خرامیہ کا ظہور 192 ھ
خلیفہ امین و مامون کے درمیان جنگ 195 ھ
قتل خلیفہ امین و خلافت مامون 198 ھ
دولت عباسیہ کی ابتدا 201 ھ
تفضیل علی کا سرکار حکم 211 ھ
شہر طوانہ کی تعمیر 218 ھ
متوکل نے کربلا کے نشانات ختم کردیے 236 ھ
دولت صفاریہ کی ابتدا 254 ھ
مصر پر عباسیوں کا قبضہ 309 ھ
نوحہ ماتم کی ابتدا 352 ھ
سرکاری طور پر جبراََ ماتم کرایا گیا 352 ھ
دمشق پر فاطمیوں کا قبضہ 360 ھ
بغداد میں سب سے بڑی رسدگاہ کی تعمیر 378 ھ
ایک مصری نے حجرے اسود کو توڑا 413 ھ
فصیل قاہرہ کی بنیاد رکھی گئی 572 ھ
ہلاکو نے بغداد کو تاراج کیا 656 ھ
حکومت شیر شاہ سوری 947 ھ
دارالعلوم دیوبند برصغیر کی عظیم درسگاہ کا قیام 1283 ھ
کعبۃ اللہ پر بے ادب ٹولے کا حملہ 1400 ھ
ضیاءالحق کا حادثہ اور حکومت کا خاتمہ 1409 ھ
بینظیر کی پہلی حکومت کا تختہ الٹا 1411 ھ
نواز شریف کو حکومت سے دست بردار کرایا گیا 1413 ھ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلا دن
پیغمبر(ص) اور بنی ہاشم کا شعب ابی طالب میں اقتصادی محاصرے کا آغاز (٧بعثت)
سنہ ہجری قمری سال کا پہلا دن
جنگ ذات الرقاع (٧ق)
زکات کی پہلی جمع آوری (٩ق)
عمر بن خطاب کے دور خلافت میں عمرو بن عاص کے ہاتھوں مصر کی فتح (٢٠ق)
امام علی(ع) کے فرزند محمد حنفیہ کی وفات (٨١ق)
آیت اللہ شیخ حسن عاملی (صاحب معالم الاصول، فرزند شہید ثانی) کی وفات (١٠١١ق)
آیت اللہ میرزا جعفر قزوینی کی وفات (١٢٩٧ق)
آیت اللہ شیخ مرتضی طالقانی کی وفات (١٣٦٣ق)
آیت اللہ سید ابوالحسن رفیعی قزوینی کی وفات (١٣٩٥ق)
آیت اللہ سید عبداللہ شیرازی کی وفات (١٤٠٥ق)
دوسرا دن
حضرت آدم(ع) کی وفات
امام حسین(ع) کے قافلے کا کربلا میں داخل ہونا (٦١ق)
ابوالحسن مسعود بن عیسی (شیخ ورام) کی وفات (٦٠٥ق)
آیت اللہ شیخ ابوالحسن ایازی کی وفات (١٤٢٣ق)
تیسرا دن
حضرت یوسف(ع) کا زندان سے آزاد ہونا
پیغمبر(ص) کی عالمگیر دعوت (٧ق)
امام حسین(ع) کا اہل کوفہ کو خط لکھنا (٦١ق)
عمربن سعد کا کربلا میں داخلہ (٦١ق)
آیت اللہ شیخ حسین علی منتظری کی وفات (١٤٣١ق)
چوتھا دن
عبیداللہ بن زیاد نے امام حسین(ع) کے خلاف مسجد کوفہ میں تقریرکی (٦١ق)
قیس بن مسھر کی شہادت جسے امام حسین(ع) نے کوفہ میں بھیجا تھا (٦١ق)
آیت اللہ شیخ احمد مجتہدی تہرانی کی وفات (١٤٢٩ق)
پانچواں دن
حضرت موسی(ع) کا بنی اسرائیل کے ہمراہ نہر عبور کرنا
ابن زیاد کا لشکر کوفہ کے لوگوں کو امام حسین(ع) کی مدد کو جانے سے روکنے کے گیا (٦١ق)
آیت اللہ میر حامد حسین ہندی کی ولادت (١٢٤٦ق)
آیت اللہ فاضل مزاغہ ای کی وفات (١٣١٠ق)
آیت اللہ سید جعفر شاہرودی کی وفات (١٣٥٢ق)
آیت اللہ محمد باقر کمرہ ای کی وفات (١٤١٦ق)
چھٹا دن
حبیب ابن مظاہر نے قوم بنی اسد سے واقعہ عاشورا کے موقع پر امام حسین(ع) کے لئے مدد طلب کی (٦١ق)
واقعہ کربلا کے وقت نہر فرات پر پہلا محاصرہ (٦١ق)
سید رضی کی وفات (٤٠٦ق)
ساتواں دن
امام حسین(ع) پر پانی بند کرنا (٦١ق)
آیت اللہ سید محمد ہادی میلانی مرجع تقلید عراق کی ولادت (١٣١٣ق)
آیت اللہ جعفر نزاری نقدی کی وفات (١٣٧٠ق)
آٹھواں دن
امام حسین(ع) کی ابن سعد سے ملاقات (٦١ق)
آیت اللہ ملا علی زنجانی کی وفات (١٢٩٠ق)
نواں دن (تاسوعا)
کربلا میں خیموں کا محاصرہ کرنا (٦١ق)
ام البنین کے فرزندوں کے لئے امان نامہ آنا (٦١ق)
امام حسین(ع) کی جانب سے جنگ میں تاخیر کی درخواست (٦١ق)
آیت اللہ سید محمد حسینی لواسانی تہرانی کی وفات (١٣٥٦ق)
آیت اللہ میرزا علی فلسفی کی وفات (١٤٢٧ق)
آیت اللہ شیخ محمد شرایف رازی کی وفات (١٤٢١ق)
سید محمد قلی موسوی ہندی کی وفات (١٢٦٨ق)
شب عاشورا
امام حسین(ع) کا واقعہ عاشورا سے پہلے اپنے اصحاب سے گفتگو کرنا (٦١ق)
دسواں دن (روز عاشورا)
روز عاشورا کے دن امام حسین(ع) اور آپ کے اصحاب کا شہید ہونا (٦١ق)
پیغمبر(ص) کی زوجہ ام سلمی کی وفات (٦٢ق)
عبیداللہ بن زیاد کا مختار کے سپاہیوں کے ہاتھوں قتل ہونا (٦٧ق)
ثقہ الاسلام تبریزی کی روس کی جانب سے تبریز میں شہادت (١٣٣٠ق)
امام رضا(ع) کے حرم میں بمب دھماکہ (١٤١٥ق)
گیارہویں شب
شام غریباں
امام حسین(ع) کے سر مبارک کو خولی کے تندور میں رکھنا (٦١ق)
گیارہواں دن
امام حسین(ع) کے اہل بیت کی کوفہ کی طرف حرکت (٦١ق)
آیت اللہ سید عبداللہ ضیائی کی وفات (١٤١٠ق)
بارہواں دن
شہدای کربلا کی تدفین (٦١ق)
امام حسین(ع) کے اہل بیت کا کوفہ میں وارد ہونا (٦١ق)
امام سجاد(ع) کی شہادت (ایک قول کے مطابق) (٩٥ق)
تیرہواں دن
ابن زیاد کی مجلس میں اہل بیت(ع) کو لانا (٦١ق)
عبیداللہ بن زیاد کے ہاتھوں عبداللہ بن عفیف کی شہادت (٦١ق)
آیت اللہ ملا عبداللہ شوشتری کی وفات (١٠٢١ق)
آیت اللہ محمد صالح مازندرانی کی وفات (١٠٨٠ق)
چودواں دن
ابن حجاج شیعہ شاعر کی ولادت (٣٣٠ق)
آیت اللہ سید صدر الدین عاملی اصفہانی کی وفات (١٢٦٣ق)
آیت اللہ سید ابوالقاسم لاہوری کی وفات (١٣٢٤ق)
آیت اللہ علی کاشانی کی وفات (١٤١٦ق)
پندرہواں دن
شہدای کربلا کے سروں کو شام کی جانب بھیجنا (٦١ق)
محدث رازی کی وفات (١٨٨ق)
سید بن طاووس کی ولادت (٥٨٩ق)
سولہواں دن
آیت اللہ سید مہدی خوانساری کی وفات (١٣٩١ق)
سترہواں دن
شیخ بہائی کی ولادت (٩٥٣ق)
آیت اللہ مسلم ملکوتی کی ولادت (١٣٤٢ق)
اٹھارہواں دن
آیت اللہ حیدر قلی سردار کابلی کی ولادت (١٢٩٣ق)
آیت اللہ سید احمد خوانساری کی ولادت (١٣٠٩ق)
آیت اللہ محمد حسن مامقانی کی وفات (١٣٢٣ق)
علامہ سید محمد حسین طباطبائی کی وفات (١٤٠٢ق)
انیسواں دن
اسیران کربلا کے قافلے کی شام کی طرف حرکت (٦١)
سید مصلح الدین مہدوی اصفہانی کی ولادت (١٣٣٤ق)
آیت اللہ شیخ محمد جواد مغنیہ کی وفات (١٤٠٠ق)
آیت اللہ محمد تقی مطہری بروجردی کی وفات (١٤٣٥ق)
بیسواں دن
ابوذرغفاری کے غلام جون بن حوی کے بدن کو دفن کیا گیا جو کہ کربلا کا شہید تھا (٦١ق)
اکیسواں دن
ابونعیم احمد بن عبداللہ اصفہانی کی وفات (٤٠٢ق)
علامہ حلی کی وفات (٧٢٦ق)
آیت اللہ شیخ محمد حسین زاہد کی وفات (١٣٧٢ق)
آیت اللہ میرزا کاظم مجتہد شبستری کی وفات (١٤٠١ق)
بائیسواں دن
شیخ طوسی کی وفات (٤٦٠ق)
آیت اللہ محمد آصف محسنی کی ولادت (١٣٥٤ق)
آیت اللہ میرزا بیوک خلیل زادہ(مروج) کی وفات (١٤٢٢ق)
تئیسواں دن
ملا محمد نراقی کی وفات (١٢٩٧ق)
آیت اللہ سید عبداللہ بلادی بوشہری کی وفات (١٣٧٣ق)
آیت اللہ شیخ رضا مدنی کاشانی کی ولادت (١٣٢١ق)
سنہ ١٤٢٧ق میں سامراء میں امام حسن عسکری(ع) کے روضے کو بمب سے خراب کیا گیا.
چوبیسواں دن
آیت اللہ محمد تقی استر آبادی کی وفات (١٢٧٢ق)
پچیسواں دن
امام سجاد(ع) کی شہادت (٩٥ق)
چھبیسواں دن
یزید بن معاویہ کے لشکر نے کعبہ کا محاصرہ کیا اور کعبہ پر پتھر برسائے (٦٤ق)
علی بن الحسن المثلث کی شہادت (١٤٤ق)
آیت اللہ ملا عبداللہ تستری کی وفات (١٠٢١ق)
سید مصلح الدین مہدوی اصفہانی کی وفات (١٤١٦ق)
ستائیسواں دن
آیت اللہ ملا علی کنی کی وفات (١٣٠٦ق)
اٹھائیسواں دن
پیغمبر(ص) کے صحابی حذیفہ بن یمان کی وفات (٣٦ق)
امام حسین(ع) کے اہل بیت کو بعلبک میں داخل کرنا (٦١ق)
امام جواد(ع) کو بغداد جلاوطن کرنا (٢٢٠ق)
حکومت عباسی کا خاتمہ (٤٥٦ق)
آیت اللہ محمد طاہر تنکابنی کی ولادت (١٢٨٠ق)
حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد مفتح کی شہادت (١٤٠٠ق)
انتیسواں دن
پہلی جنگ جہانی کے وقت روس کا قم پر تصرف کرنا (١٣٣٤ق)
آیت اللہ سید علی حجت کوہ کمرہ ای کی وفات (١٣٦٠ق)
آیت اللہ سید جمال الدین گلپایگانی کی وفات (١٣٧٧ق)
آیت اللہ شیخ یوسف باقری بنابی کی وفات (١٤٠٧ق)
تیسواں دن
جعفر برمکی کا قتل اور ہارون الرشید کے حکم سے مکی خاندان کا سقوط (١٧٨ق)
مآخذ
حسینی خاتون آبادی، عبدالحسین، وقایع السنین و الاعوام، کتابفروشی اسلامیه، ۱۳۵۲ش
پورتال اهل بیت(ع)1
قمی، شیخ عباس، فیض العلام فی عمل الشهور و وقایع الایام، انتشارات صبح پیروزی
مرعشی نجفی، سید محمود، حوادث الایام، انتشارات نوید اسلام، ۱۳۸۵ش
ملبوبی، محمدباقر، الوقایع و الحوادث، انتشارات دارالعلم، ۱۳۶۹ش
میرحافظ، سیدحسن، تقویم الواعظین، انتشارات الف، ۱۴۱۶ق
نیشابوری، عبدالحسین، تقویم شیعه، انتشارات دلیل ما، ۱۳۸۷ش


 از قلم۔۔۔حکیم قاری محمد یونس شاہد میو
منتظم اعلی :سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ لاہور

Comments

Popular posts from this blog