Fazail Ummat Muhammadia | by Hakeem qari younas| فضائل امت محمدیہ | از حکیم قاری یونس Fazail e Ummat e Muhammadiya ,فضائل امت محمدیہ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ ۔۔احمدہ واصلی علی سید المرسلین والصلوٰۃ والسلام علی اہل بیتہ وازواجہ وزریاتہ واصحابہ وعلماء امتہ واولیائہ واتباعہ الی یوم الدین اجمعین…امابعد ۔۔۔ یوں تومخلوقات میں حضرت انسان کو خاص عز ت ومقام سے نوازا گیا سب سے برزگ اور معزز قرادیا گیا ہے۔لیکن انتخاب در انتخاب خلاصہ در خلاصہ امت محمدیہﷺ کو خصوصی طور پر مستحق اعزاز قرار دیا گیا ہے ۔اس امت میں شمولیت کے لئے کسی کی ذاتی کاوش و سعی کو دخل ہے نہ کسی حسن و خوبی کا مظہر یہ تو خدائی انتخاب ہے،اس ا تخاب میںکتنے بھید اور اسرار پنہا ہیں ابھی تک پردہ اخفا میں ہیں کچھ حکمتیں وقتاََ فوقتاََ ظاہر ہوتی رہتی ہیں۔کرہ ارضی کو آدم کا مسکن قرار دیکر اسے اس کی نیابت سونپی گئی اور آنے والی زندگی اور ہونے والی اولاد کے لئے جن امور کو ضروری خیال کیا گیا وہ حضرت آدم کی تخلیق کرتے وقت انہیں تفویض کردئے گئے لیکن اسے حقیقی مستقر و منزل قرار نہیں دیا ب...