falij symptoms | treatment of falij | | falij attack on brain فالج ۔ علامات احتیاط،علاج



symptoms of falij | falij symptoms | treatment of falij | falij k liye wazifa | falij attack on brain

فالج ۔ علامات احتیاط،علاج



Coming soon
5 July 2020 10:00AM




پیش لفظ

الحمد اللہ فالج علامات۔احتیاط،علاج۔طب کے موضوع پر لکھی جانے والی کتب میں سے دسویں نمبر ہے پہلی کتب کی تکمیل کے بعد ادارہ شفائے کوثر فآنڈیشن پاکستان کی طرف سے فالج سنٹر کے قیام کو ضروری خیال کرتے ہوئے عملی جامہ پہنایا گیا۔مورخہ25سمتبر2016 کو بمقام درانہ بنگہ آزاد کشمیر اس کا افتتاح ہوا
یہ ادارہ کم وسائل ناکفی معاونت کے باوجود بہتر فیصلہ ثابت ہوا،اس ادارہ کے قیام کے محرک جنات سید یوسف شاہ مد ظلہ ہیں جو طب نبوی کے شعبہ غذائیات و حجامہ کے ماہر معالج اور طب یونانی کے کہنہ طبیب ہیں سال ہا سال سے ان کی خدمات کا زمانہ معترف ہے۔ان کے حلقہ احباب میں ہر طبقہ کے افراد شامل ہیں بیرون ممالک بہت سے لوگ ان سے مستفید ہوچکے ہیں۔ ان کے مطب کے اوقات میں آج بھی مریضوں کا ہجوم ہوتا ہے۔ان کے زیر انتظام بچیوں کی تعلیم و تربیت کا ادارہ صوت الاسلام کے نام سے قلندر آباد ٹنن سٹاپ شارع ریشم مانسہرہ پر کئی ماہر اساتذۃ کی نگرانی میں دن رات مصروف عمل ہے۔ ہر جمعرات  حجامہ کے سلسلہ میں کثیر لوگ رجوع کرتے ہیں اس کے علاوہ اسلام آباد۔پشاور۔مظفر آباد درانہ بنگہ ۔میں بھی حضرت شاہ صاحب خدمات فراہم کرتے ہیں۔فالج  سنٹر کے قیام کا فیصلہ ان کے صدقہ جاریہ اعمال میںسے ایک ہے۔
اس کے علاوہ جناب ڈاکٹر مخدوم صاحب کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے اپنے ہسپتال کو ہی نہیں بلکہ اپنی خدمات بھی فالج کے دکھی لوگوں کے لئے وقف فرمایا۔
ڈاکٹر صاحب انسانی ہمدردی کے جذبات سے سرشار ہیں کہیں بھی  ان کی خدمات کی ضرورت ہو انہیں موجود پائیں گے۔
ڈاکٹر مخدوم صاحب2015 کے بھیانک زلزلہ سے لیکر اب تک دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیںدور دیہات اور پہاڑی علاقوں سے آنے والے مریضو ں کی خدمات میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں وسائل کی ناکافی فراہمی بھی پروا نہیں کرتےمریضوں کے لئے وہ سہولیات مہیا کرتے ہیں جن کا بڑے ہسپتالوں میں بڑے اخراجات کے علاوہ تصور تک نہیں کیا جاسکتا۔
بندہ حقیر کی زیر نگرانی سعد طبیہ کالج برائے طب نبویﷺ۔سعد ہربل فارمیسی 2004 سے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔طب نبوی ﷺ کی تعلیم حاصل کرنے والے ذہین لوگ معاشرہ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،سعد طبیہ کالج نے کے زیر اہتمام فری غذائی کیمپ بھی لگائے جاتے ہیں جہاں مستحق و نادار مریضوں کا علاج و معالجہ مفت کیا جاتا ہے انہیں طبی کیمپوں میں نئی طلباء کو تربیت بھی دی جاتی ہے بالفاظ دیگرتھیوری اور پریکٹکل ساتھ ساتھ پڑھائے اور کرائے جاتے ہیں۔ آج بھی یہ سلسلہ بہتر انداز میں جاری و ساری ہے۔تین سے چار ماہ کے عرصہ میں تعلیم یافتہ لوگ اس قدر طب حاصل کرلیتے ہیں کہ وہ نبض شناسی سے لیکر غذا پرہیز،امراض و علامات ماحول کو سمجھ جاتے ہیں اور علاج و معالجہ کی مد میں اٹھنے والے اخرجات سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔تین سے نو ماہ کے طبی کورسز انسان کوماہر غذائیات و معالج بنا دیتے ہیں۔آج کے دور میں صحت کو برقرار رکھنا بہت اہم مسئلہ بن چکا ہے۔آلودہ کھانے،آلودہ فضا۔ملاوٹ والی اشیاء نے انسانی صحت کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے سعد طبیہ کالج اپنے متعلقین کو اسی کا شعور و تعلیم دیتا ہے کہ اس دور میں صحت کو کیسے برقرار رکھا جاسکتا ہے۔سعد طبیہ کالج اور سعد ہربل فارمیسی جدید ذرائع ابلاغ سے بھی استفادہ کرتے ہیں ۔دور رہنے والے لوگوں کو۔انٹر نیٹ پر دسیتاب سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دور دراز رہنے والے طبی نبوی ﷺ کے عاشقین کے تعلیم کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔سکائپ۔فیس بک،ایمو۔وائبر۔مسینجر کےئ ذریعہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔یعنی اناداروں کی خدمات پوری دنیا میں دستاب ہیں۔
 مذکورہ دونوں صاحبان کی پر زور فرمائیش پر راقم الحروف نے لاہور شہر کو خیر آباد کہااپنی طبی مصروفات کو شفائے کوثر فائونڈیشن پاکستان کے لئے وقف کرتے ہوئے فالج سنٹر میں جتنا بھی وقت و خدمات درکار ہونگی پیش کررہا ہوں۔فالج کے مریضوں خدمات کے دوران ہونے والے مشاہدات کو لکھتا رہتا ہوں تاکہ اس موذی مرض سے آنے والی نسلوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔
فالج ایک عالمی مسئلہ ہے جس سے تما م ممالک پریشان ہیں اس کا کوئی موثر حل اور اس کے اسباب کا تدارک سامنے نہیں آسکا ۔الحمد اللہ طب نبویﷺ میں اس کا بہترین حل موجود ہے۔قران کریم کی ہدایات کے مطابق انسان کو دوا کی نہیں غذا کی ضرورت ہوتی ہے ناگزیر حالات میں دوا کی طرف بھی رجوع کرنا پڑتاہے کیونکہ دوا دارو کرنا سنت نبویﷺہے ۔شفاء اللہ کے دست قدرت میں ہے ہم نے تو وہ کام کرنا ہے جو ہمارے ذمہ ہے دل سے محنت کریں گے تو اللہ کسی کی محنت کو رائیگاں نہیں جانے دیتے اس کا بدلہ ضرور دیتے ہیں



Comments

Popular posts from this blog