سمبلز اور فارمولے(قاری محمد یونس شاہد میو)

سمبلز اور فارمولے
(قاری محمد یونس شاہد میو)

سمبلز اور فارمولے۔
سائنس کی ترقی کی بدولت بہت سے ایلیمنٹس تیار ہوئے انہیں الگ الگ لکھنا طوالت کا سبب تھا اس لئے کسی ایلیمنٹ کا پہلا نام اور علامت و شناخت کے لکھا جانے لگا یہ علامت عمومی طور پر انگریزی کا پہلاحرف ہوتا ہے ۔لیکن بعض عناصر کے سمبل دو یا تین چھوٹے حروف پر مشتمل ہوتے ہیں مثلاََ ہائڈروجن ایلیمنٹ کا سمبلHاور آکسیجن کا Oہے اسی طرح کلورینClکا اور لیتھیم کاLiہے کچھ الیمنٹس کے سلمبلز لاطینی ناموں سے بھی لئے گئے ہیں مثلاََ سوڈیم کا لاطنینی نام نیٹرم (Natrium) ہے اس لئے اس کو Naسے ظاہر کیا جاتا ہے گولڈ کو Aurumکہا جاتا تھا اس لئے اسےAuکا سمبل دیا گیا ہے کسی ایلیمنٹ کا سمبل اس کے ایک ایٹم کو ظاہر کرتا ہے ۔سمبلز کا ٹیبل ذیل میں ہے۔
ایلیمنٹ کا نام
سمبل
ایلیمنٹ
سمبل
الیمنٹ
سمبل
ایلمونیم(Aluminium)
Al
ہیلیم(Helium)
He
نائٹروجن(Nitrogen)
N
بیریم(Barium)
Ba
ہائڈروجن(Hydrogen)
H
آکسیجن(Oxygen)
O
بورون(Boron)
B
آئیوڈین(Iodine)
I
فاسفورس (Phosphorum)
P
برومین(Bromine)
Br
آئرن   Iron(Ferrum)
Fe
پلاٹینیم  ()
Pt
کیلسیم  (Calcium)
Ci
لیڈ  Lead(Plumbum)
Pb
یوٹاسیمPotassium  (Kalium)
K
کاربن(Carbon)
C
میگنیسیم(Magnesium)
Mg
سلور Silver  (Argentum)
Ag
کلورین(Chlorine)
Cl
مینگانیز(Manganese)
Mn
سوڈیمSodium(Natrium)
Na
کوبالٹ(Cobalt)
Co
مرکریMercury(Hydragyrum)
Hg
سلفر(Sulhpur)
S
کوپرCopper(Cuprum)
Cu
نی اون(Neon)
Ni
ٹنTin     (Stannum)
Sn
گولڈGold(Aurum)
Au
نکل(Nickel)
Ni
زنک()Zinc
Zn
کسی آئن کی ویلنسی (گرفت۔پکڑ)الیکٹرون کی وہ تعداد ہے جو وہ حاصل کرتا یا خارج کرتا ہے۔یاد رکھئے میڈیکل کے اعلی نسخوں کو بازار میں ارسال کرتے وقت ان کے فارمولے اور خواص بھی لکھ دئے جاتے ہیں تاکہ ان کے استعمال اور فوائد و نقصان کو سامنے رکھا جاسکے۔کچھ نسخوں کو بناوٹی شکل میں لکھا جاتا ہے کچھ میں صرف علامات سے کام چلایا جاتا ہے۔اگر ایک طبیب کے سامنے مندرجہ بالا ٹیبل ہوگا تو پیکنگ پر لکھے ہوئے نسخہ کو سمجھنے اور اس کے خواص معلوم کرنے میں آسانی رہے گی۔لیکن عام روش طبیب ہی کیا ڈاکٹر حضرات بھی اسی کا شکار ہیں کہ دوا بنا نے والی کمپنیاں جو لڑیچر مہیا کرتی ہیں بس انہیں علامات و امراض کے لئے ان ادویات کو استعمال کیا جاتا ہے لیکن فارمولا معلوم ہونے اور ان کے خواص سے واقفیت کی بنیاد پر ایک دوا سے بہت سے کام لئے جاسکتے ہیں لیکن اس کی زحمت بہت کم معالج برداشت کرتے ہیں۔ نسخوں میں سمبل اور ان کی ملاوٹی طاقت لکھی جاتی ہے جو لوگ اس ہنر کوکام میں لائیں گے وہ مزے کریں گے۔مشق کرکے تو دیکھیں ایک نئی دنیا سامنے ہوگی۔بعض کمپاؤنڈ ایسے ہیں جو گرمی یا سردی کی بنیاد پر چھوٹے چھوٹے کمپاؤنڈ میں تبدیل ہوجاتے ہیں مثلاَلبارٹری میں پوٹاسیم کلوریٹ(KCIO3)کو گرم کیا جاتا ہے تو وہ تحلیل ہوکر پوٹاسیم کلورائڈ اور آکسیجن میں تبدیل ہوجاتا ہے (2KCIO3. .3o2+2KCI) اسی طرح چونے کے پتھرکو بھٹی میں گرم کرنے سے تجارتی پیمانے پر کاربن ڈائی اکسائڈ تیار کی جاتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog