روشن رائیں خواص الادویہ (لپی میٹریا میڈیکا)

(لپی میٹریا میڈیکا) 



ڈاکٹر زبیر مغل نے ڈاکٹر لپی کا مٹیریا میڈیکا KEY-NOTES & RED LINE SYMPTOMS OF THE MATERIA MEDICAکا انگلش زبان سے اردوزبان میں( روشن راہیں خواص الادویہ)کے نام سے ترجمہ کیا ہے۔اس میں 347 ادویات کی بڑی اہم علامات کو بیان کیا گیا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اس میں کسی دوا کی کلیدی علامات اور سرخ رنگ سے لکھی جانے والی بڑی اہم علامات کو ہی لیا گیا۔ اور ان اہم علامات میں بھی ڈاکٹر لپی نے پھر Grading کر دی ہے کہ سب سے بڑی اور اہم علامت کو بولڈ حروف میں لکھا ہے،اور اس سے کم درجہ علامت کو ٹیڑھے حروف میں اور اس سے بھی کم درجہ علامت کو عام سیدھے حروف میں لکھا ہے۔یہ بات کتاب کی اہمیت میں اور زیادہ اضافہ کر دیتی ہے تاکہ قاری کو علامت کی حیثیت سمجھ آ جائے۔میں سمجھتا ہوں کہ جب ہمیں کسی مریض کے لیے کسی دوا کو پڑھنے کی ضرورت محسوس ہو تو اس وقت ایک مستند مٹیریا میڈیکا ہمارے پاس ہونا ضروری ہے۔تاکہ ہمارے مریضوں کے ٹھیک ہونے کا تناسب بہتر سے بہتر ہوتا چلا جائے۔




Comments

Popular posts from this blog