شیعہ عالم حقیقی ___________ شیخ مفید رہ کی زندگی کا مختصر جائزہ ۔۔ شیخ مفید عالم تشیع کی معروف ترین شخصیت ہیں، جنھوں نے اپنی زندگی امام زمانہ کے نزدیک ترین ایام میں بسر کی، آپ 334 یا 338 ھ کو پیدا ہوئے اور 413 ھ میں اس دار فانی کو چھوڑا۔ اپنی زندگی کے تمام شب و روز علوم آل محمد (ع) کی ترویج میں مشغول رہے۔ آپ نے جب ذات پروردگار کی آواز پہ لبیک کہا تو اس وقت تک آپ نے اپنے علمی اساسے کے طور پر نہایت اہم علمی ذخیرہ مذہب تشیع کیلئے چھوڑا۔ اس ذخیرے کی تعداد 200 کے قریب ذکر کی جاتی ہے۔ جن میں حدیث جیسے اہم موضوع سمیت علم کلام کے موضوع پر بیشتر کتب لکھیں لیکن علم اصول فقہ، علوم قرآن ، امام شناسی جیسے موضوعات پر بھی آپ نے قلم اٹھایا۔ آپ کی زندگی کا ایک نہایت اہم پہلو جو قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ آپ نے دوسرے اسلامی مکاتب فکر کے علماء سے مختلف علمی موضوعات پر گفتگو کی اور ہمیشہ اپنے علمی دلائل سے اپنے مخاطب کو زیر کیا۔ اپنے اس زندگی کے سفر میں تحریر و تالیف کے ساتھ ساتھ آپ نے شاگرد پروری کی اور اپنے بعد شاگردوں کا ایک بے نظیر نمونہ چھوڑا۔ شیخ مفید کی عظمت شیخ مفید ...