میرے مطب کےحیرت انگیز تجربات

میرے مطب کےحیرت انگیز تجربات
طبی دنیا میں 25تا30 سال گزارنے سے زندگی اور انسانی صحت کے بارہ میں مختلف حیرت انگیز تجربات ہوئے اس میدان کے لوگوں کے لئے یہ کوئی نئی باتیں نہیں لیکن اجنبی لوگوں کے لئے یہ واقعات ضرور دلچسپی ا باعث ہونگے

دانتوں کے امراض کا سستا ترین اور حیرت انگیز تجربہ

راقم الحروف زندگی کی مصروفیات یا طبعی سستی کی وجہ سے بعض مرتبہ دانتوں کی تکلیف میں مبتلاء ہوا  جہاں بہت سارے نسخے اور ادویات تجربات میں آئیں وہیں پر  پھٹکڑی سفید نے حیرت انگیز طورپر نتائج دئے۔اگر دانت میں درد ہوجائے یا دانتوں میں کیڑا لگ  جائے یا پھر گرم سرد لگنا شروع ہوجائے ،کچھ لوگوں کو دانتوں میں خلاء موجود ہونے کی جہ سے خلال کرنا پڑتا ہے  اس کے لئے صرف اتنا کریں کہ پھٹکڑی سفید  لیکر منہ میں ڈالیں اور کلی بھر پانی لیکر ایک دو بار منہ میں ہلائیں ،پھٹکڑی نکال دیں منہ کے پانی کو بار بار ہلاتے رہیں دانت صاف،منہ کی بدبو غائب ،چیسیں بند،حساسیت ۔۔۔ختم ۔تجربہ کرلیں میری طرح آپ بھی خوش ہوجائیں گے

حکیم قاری محمد یونس شاہد



عورتوں کے نلوں میں درد
عمومی طورپ عورتوں کے نلوں  میں درد رہتا ہے،ایام مخصوصہ حیض و نفاس میں بہت تنگی ہوتی ہے،نئی جوان ہو نے والی بچیاں اس کا عمومی طورپر شکار ہیں اگر یہ علامات زیادہ دن تک رہے تو جسم پھولنا شروع ہوجاتا ہے سانس پھولتا ہے ماہانہ نظام کی خرابی کے باعث درد بخار اور کمر درد ان بیچاریوں کو بے حال کردیتا ہے اس کے لئے ایک گھریلو ٹوٹکہ حاضر خدمت ہے
اگر درد کی شدت ہوتو  دھنیا سبز لیکر اسکا پیسٹ بنالیں اور درد والی جگہ پر لیپ کرکے لیٹ جائیں انشا للہ فورا راحت ہوگی
اسی اگر کمر میں درد وتو اسی پیسٹ کا لیپ کردیں راحت ملے گی۔اور دو تولہ تک گرائینڈر میں باریک کرکے شربت کی  طرح پی لیں

استحاضہ یعنی عورتوں کا زیادہ خون بنا
 عمومی طورپر ماہواری کا خون زیادہ مقدار میں خارج ہونے لگے لگ جائے تو عورت کمزور ہوجاتی ہے ۔غشی تک ،
نوبت پہنچ جاتی ہے
یہ مرض عمومی طورپر پر خشکی والی عورتوں کو ہوتا ہے  خون میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے سوداوی مادہ  وجود کے اندر بے انتہا خشکی پیدا کرکے  باریک رگوں کو  خشک کردیتا ہے جس کی وجہ وہ رغیں پھٹ جاتی ہیں 
،یرے مطب میں بہت سی عورتیں اآتی ہیں انہیں۔صرف دو چیزیں پیش کر ٹھنڈے پانی سے کھلا دیتا ہوں الحمد اللہ حیرت انگیز طورپر خون فورا رک جاتا ہے۔۔۔۔ہوالشافی۔۔گیرو اور سنگ جراحت  برابر وزن میں پیس کر  ایک چھوڑا چمچ سادہ پانی یا لسی سے کھلا دیتا ہوں  مریضہ دعائیں دیتی ہوئیرخصت ہوتی ہے۔
آُ بھی بلاجھجک کام میں لاسکتے ہیں یہ نسخہ ناک سے بہنے والے خون یعنی نکسی ر میں بھی کام کرتا ہے




کان سے پیپ بہنے کا سستا ترین گھریلو علاج
کچھ لوگوں کو کان سے پیپ بہتی رہتی ہے جس سے ایک ناگوار بو ابھرتی ہے۔کان پیپ سے بھرے رپتے ہیں ۔سماعت بھیمتاثر ہوتی ہے بڑے تو کہیں نہ کہیں سے دوا دارو کا بندوبست کر بھی لیتے ہیں لیکن بچے بالخصوص دیہاتی اور
دور دراز علاقوں میں رہنے والےعلاج و معالجہ کی سہولت کے فقدان کی وجہ سے تکلیف کا سامان کرتے ہیں

علاج کے لئے  ایک لیموں لیں  اور سمندر جھاگ لیں ،،۔۔سمندر جھاگ کو باریک پیس کرکان میں بھردیں اور اوپر سے لیموں کا رس نچوڑ دیں ۔فورا ایک کیمیائی عمل ہوگا  سمندر کھاگ بلبلوں کی شکل اختیار کرجائے گی  اس کے بعد روئی سے کان صاف کردی اگر کچھ پاوڈر یا پیپ دکھائی دے تو اس عمل کو دوبارہ کرلیں جب صفائی ہوجائے تو سرسوسں کا نیم گرم نیل ڈال کر روئی سے کان بندکردی تاکہ تیل کچھ دیرکان میں رک سکے ایک دو دن عمل کرنے سے کان بہنا بند ہوجائے گا۔۔۔یہ نسخہ ہم نے  اپنی کتاب گھریلو اشیاء کے طبی فوائد میں بھی لکھا ہے۔۔

Comments

Popular posts from this blog