میرے مطب کے حیرت انگیز تجربات3

3

بلغمی کھانسی اور دمہ کا سستا ترین علاج

یہ ان دنوں کی بات ہے کہ میرے مالی حالات بہت کمزور تھے۔اودیات کے لئے پیسے نہیں تھے اس کے بعد گھریلو معاملات بھی کچھ ایسے تھے
 میرے پاس ایک درمیانی عمر کا مریض آیا کرتا تھا  اسے بلغمی دمہ تھا بقول اس کے بہت سے معالج بدلے طرح طرح کے فارمولےاستعمال کئے،نتیجہڈھاک وہی تین پات۔اس سے میں ایک ہتفے کے ایک سو روپے لیا کرتاتھا۔اس سے میرے گھر کا خرچ چلا کرتا تھا
بعد میں پتہ چلا ہماری جس جگہ رہائش تھی یہ صاحب اس کے مالک کا منشی ہے۔منشی صاحب میری گولیوں کے بڑے معترف تھے۔جب بھی ادھر سے گزر ہوتا  منشی صاحب ادب  سے جھکے جاتے تھے۔طرح طرح سے خدمت کیا کرتے تھے۔۔۔منشی صاحب کو بلغمی دمہ تھا سانس ی تنگی تھی۔رات کے وقت یا ٹھنڈے موسم میں منشی صاحب کو سانس لینے میں دشوار ی رہا کرتی تھی۔
نسخہ حاضر خدمت ہے۔۔
تمہ اور لال مرچیں برابر وزن میں باریککرکے کیکر کی گوند کی مدد سے  بڑے چنے کے برابر گولیاں بنا کر دیا کرتاتھا۔منشی صاحب گرم پانی سے کھا لیا کرتے تھے اللہ نے کرم کیا  بظاہر اس معمولی نسخہ سے اللہ نے انہیں شفاء دی۔
نوٹ بعد کے تجربات نے ثابت کیا کہ گوند کیکر کی جگہ اگر منقی ڈال کر گولیاں بنائیں جائیں تو فوائد میں اضافہ ہوجاتا ہے،بلغم کے اخراج میں آسانی رہتی ہے۔
 

Comments

Popular posts from this blog