میرے مطب کے حیرت انگیز تجربات2



سوکھے ہوئے بازو یا جسم کاکوئی بھی حصہ 
سوکھ جائے کا علاج
کچھ لوگ بخار یاکسی اور سبب سے کسی عضو کے مارے جانے کاشکار ہوجاتے ہیں
کچھ بچوں کے بازو یاٹانگیں سوکھ جاتی ہیں۔یہ عمومی طور پر کسی عضو میں رطوبتوں کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اگر کسی ترکیب سے  رطوبتیں پیدا کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو سوکھا ہوا حصہ دوبارہ سے موٹا ہوکر کام کرسکتا ہے
ہمارے تجربات میں کئی ایک نسخہ جات اآئے ہیں لیکن حکیم محمد یوسین مرحوم کی کتاب سے ایک نسخہ  جسے میں 
نے بہت ہی کارگر پایا حاضر خدمت ہے میرے اور مرحوم کے لئے دعائے خیر کی درخواست ہے۔

اعصابی عضلاتی روغن
ہو الشافی۔میٹھا تیلیہ ایک تولہ۔کافور دو تولہ۔کسٹرائل بیس تولہ ۔ میٹھاتیلیہ چورہ کرکے کسٹرائل میں پکائیں، جب سیاہی مائل ہوجائے چھان کراس روغن میں کافو ملائیں اور تھوڑی دیر دھوپ میں رکھدیں کافور اس میں حل ہوجائیگا ،اب اس روغن کو محفوظ کرلیں افعال و اثرات۔عضلاتی تحلیل سے سکڑے ہوئے عضلات جو سو کھ جاتے ہیں،اس روغن کے استعمال سے رطوبات صالحہ پیدا کرکے انکی نشو ونما کر  نے مددگا ر ہوتا ہے، اعضاء اپنی اصل شکل میں آجاتے ہیں،عرق النساء میں فوری الاثر ہے، عضلاتی دردوں کے لئے بیش قیمت تیل ہے آگ سے جلے ہو ئے آگ سے جلے ہوئے کے لئے اس میں چونے کا مقطر پانی شامل کر کے کھرل کرلیں ،یہ سفید قسم کا ایملشن بن جاتا ہے جو جلے ہوئے کے لئے بے حد مفید ہے ۔


روغن برائے پولیو۔رعشہ۔تشنج و کراز۔فالج و لقوہ۔خوراکی ہے
ہوالشافی۔مغز چلغوزہ1پائو۔مغز اخروٹ1پائو۔مغز بادام1پائو۔مغز پستہ1پائو۔تل سفید 1پائو ۔مغز جمال گوٹہ 2عدد۔مغز فندق1پائو۔سب کو ملاکر چھوٹے کولہو سے تیل نکلوالیں ایک چھوٹا چمچ رات کو سوتے وقت بغیر پانی کے استعمال کریں(غدی عضلاتی ہے)دودھ اور پانی کے استعمال کرنے سے اس کے اثرات میں کمی آجاتی ہے۔یہ روغن عضلاتی اعصابی اور عضلاتی غدی تحریکوں سے پیدا شدہ علامات کو ختم کردیتا ہے۔خصوصی طور پر رعشہ۔ تشنج ۔ کرا ز فالج ۔لقوہ وغیرہ کے لئے نہ صرف خوراکی طور پر بلکہ مالش کرنے سے بھی بے حد فائدہ ہوتا ہے،پولیو کے کمزور بچے جو ریڑھ کی کمزوری کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتے اور پنڈلیوں کے عضلات کی کمزوری انہیں چلنے پھرنے سے روکے اور پنڈلیاں سوکھ جائیں تو ان کے لئے یہ روغن بغیر پانی اور دودھ کے دن دن میں ایک ایک ماشہ کی چار خوراکیں تریاق کا کام کرتی ہیں،بیرونی طور پر ایسے مریض جو حرام مغز کے مقام سے لیکر ریڑھ کے مہروں تک اور رانوں اور پنڈلیوں پر اس روغن کی مالش کرنے سے عضلاتی نظام کی طاقت بحال ہوجا تی ہے اور عضلے نہ صرف کام کرنے لگتے ہیں بلکہ اپنی اصلی حالت پر واپس آجاتے ہیں۔اور ان کا سوکھنا ختم ہوجاتا ہے

Comments

Popular posts from this blog