بول ابیض (سفید پیشاب)اطباء کو ڈرادینے والا مرض بول ابیض (سفید پیشاب)اطباء کو ڈرادینے والا مرض حکیم وڈاکٹر شاہدبدر فلاحی علیگ ڈاکٹر صاحب یہ بچہ کئی مہینوں سے بیمار ہے۔ اسکے علاج کیلئے میں بہت دوڑا لیکن ڈاکٹر صاحبان اسکا مرض نہیں پکڑ پا رہے ہیں۔ میں مزدور آدمی ہوں۔ ۔۔پلے داری کا کام کرتا ہوں۔ ۔۔اسی مزدوری سے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں۔ وہ ایک مزدور شخص جسے غربت نے جوانی میں بوڑھا کر دیاتھا۔ اسکے ساتھ ایک سات آٹھ سال کی عمر کا بچہ۔ ۔۔نحیف و نزار۔ یہ بات ۲۰۰۹ کی ہے۔ جب میرا مطب اراضی باغ ملت نگر اعظم گڑھ میں تھا۔ میں نے پوچھا۔ اس بچے کو ہوا کیا ہے ؟ اس شخص نے پلاسٹک کی Transparent بوتل میں بالکل سفید گاڑھی جمی ہوئی نیم سیال چیز مجھے دکھائی اور کہا کہ یہی اس بچے کے پیشاب کے راستے خارج ہوتی ہے،۔اسکو ہلکا ہلکا سا بخار رہتا ہے، اور بچہ دن بہ دن بہت کمزور ہوتا جارہا ہے۔ اس کے علاج کیلئے اعظم گڑھ شہر کے بچوں کے کئی ڈاکٹر کے پاس گیا ہوں۔ لیکن کسی کی دوا سے کوئی آرام نہیں ہے۔کسی نے جڑی بوٹی سے علاج کا مشورہ دیا تو آپ کے پاس آیاہوں۔ اس بوتل میں پیشاب ہے؟؟ میں اسکو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ زم...