بکرا،دنبہ اور چھترا کے گوشت کےطبی فوائد Medical Benefits of Goat, Sheep and Umbrella Meat الفوائد الطبية لحوم الماعز والأغنام والمظلة بکرا،دنبہ اور چھترا کے گوشت کےطبی فوائد۔ ۔Medical Benefits of Goat, Sheep and Umbrella Meat ۔الفوائد الطبية لحوم الماعز والأغنام والمظلة حررہ عبد فقیر۔حکیم قاری محمد یونس شاہد میو منتظم اعلی سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ کاہنہ لاہور سنت ابراہیمی صدیوں سے جوش و خروش سے مسلمان ادا کرتے آئے ہیں۔امسال بھی یہ مذہبی جذبہ جاری ہے۔عید قربان کے موقع پر اہل اسلا م مختلف قسم کے جانورقربانی کے لئے منتخب کرتے ہیں۔بکرا۔گائے۔دنبہ۔اونٹ۔بھینس وغیرہ جانوروں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ان کے فضائل و مراتب آپ نےمختلف علماء کی تحریروں میں پڑھا ہوگا۔میڈیا پربے شمار پوسٹیں۔پمفلٹ۔اور کتب لکھی جاچکی ہیں۔اس جگہ ان جانوروں کے طبی فوائد تحریر کررہے ہیں ،ان کے مزاج۔ان کے طبی فوائد اورگھریلو طورپر ترتیب دئے گئے نسخہ جات لکھے جارہے ہیں۔ اللہ پاک کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک گوشت بھی ہے۔اس نعمت کا حُصول مختلف حلال جانوروں کے ذریعے ہوسکتا ہے۔اللہ کریم نے قراٰنِ پاک میں حلال جانوروں